جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی نے آلٹ نیوز کے شریک بانی زبیر Co-founder of Alt News Zubair کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی پولیس کی یہ کارروائی سچائی پر حملہ اور امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ آلٹ نیوز جھوٹی اور فیک انفارمیشن کے لیے پھیلاؤ کے دور میں سچائی کو پیش کرتا ہے، جو در حقیقت ملک کی بہت بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بہت ہی تلخ تجربہ رہا ہے کہ جھوٹی خبروں نے ہمارے معاشرے کی ہم آہنگی کو کافی متاثر کیا ہے۔ اس لیے جو بھی ادارہ اس طرح کے کام انجام دیتا ہے، اس کا استقبال ہونا چاہیے۔Jamiat Condemns Zubair Arrest
اس سلسلے میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ کو ایک مکتوب بھی ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'مجھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفریق پر مبنی کارروائی سے شکایت ہے، ایک طرف کھلے عام نفرت انگیز تقاریر کرنے والے اور نسل کشی کی کال دینے والے آزاد گھوم رہے ہیں تو دوسری طرف نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنے میں انتھک محنت کرنے والے صحافیوں کو منظم طریقے سے ہراساں اور ڈرایا جارہا ہے۔' Mahmood Madani letter to Home Minister
انہوں نے لکھا ہے کہ 'اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جن لوگوں پر دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے، قانون کی دفعات کے مطابق ان سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے، تاہم اس سلسلے میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ موجودہ معاملے میں ہم واضح طور پر امتیازی سلوک کا مشاہدہ کرتے ہیں، جن پر روک لگانے کی آپ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے میں انصاف کا معاملہ کریں گے۔'Jamiat Condemns Zubair Arrest
یہ بھی پڑھیں: Zubair Sent to Four Days Police Custody: عدالت نے محمد زبیر کو 4 دنوں کے لیے پولیس ریمانڈ میں بھیجا
مولانا مدنی نے کہا کہ 'ملک کے انصاف پسند افراد یہ محسوس کرنے میں حق بجانب ہیں کہ حضرت محمدﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے افراد اب تک گرفتار نہیں ہوئے، ایسا لگتا ہے کہ پولیس ان کو گرفتار کرنے میں کوئی دل چسپی نہیں رکھتی، جو انتہائی افسوس ناک اور دل آزاری میں اضافہ کرنے والا عمل ہے۔ اس لیے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت منصفانہ کارروائی کو عمل میں لائے اور ملک کے وقار وسالمیت اور بین الاقوامی معاہدوں کے اقرار ناموں کی قدر کرے۔' Jamiat Condemns Zubair Arrest