ETV Bharat / bharat

Jamia violence case دہلی پولیس نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو صریح طور پر غیر قانونی قرار دیا - شرجیل امام

اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں شرجیل امام سمیت 11 لوگوں کو ساکیت عدالت نے گزشتہ ہفتہ بری کر دیا تھا۔ تاہم دہلی پولیس نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو صریح طور پر غیر قانونی قرار دیا۔ Jamia violence case

دہلی پولیس نے  ٹرائل کورٹ کے حکم کو صریح طور پر غیر قانونی قرار دیا

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 8:59 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہائی کورٹ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 2019 کے جامعہ نگر تشدد کیس میں طالب علم رہنما شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا سمیت 11 لوگوں کو بری کرنے کا ٹرائل کورٹ کا حکم صریح طور پر غیر قانونی ہے۔ ایک درخواست میں پولیس نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حکم قانون کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں ہے، وہ سنگین بے ضابطگیوں پر مشتمل ہے اور قانون میں نقائص ہے۔ درخواست کی سماعت پیر کو ہونے والی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 4 فروری کو کیس کے 11 ملزمان کو بری کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، نچلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہا کہ دہلی پولیس نے انہیں "بَلی کا بکرا" بنایا تھا اور کسی بھی موضوع پر اختلاف رائے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور اسے دبایا نہیں جانا چاہیے۔ تاہم ٹرائل کورٹ نے ایک ملزم محمد الیاس کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi Police moves HC دہلی پولیس شرجیل امام کی رہائی کے خلاف ہائی کورٹ پہنچی

اس کے ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف فیصلے کو چیلنج کرنے والی دہلی پولیس کی عرضی پر جلد سماعت کی مانگ کو قبول کر لیا ہے۔ بتادیں کہ 2019 کے جامعہ تشدد کیس میں شرجیل امام، صفورا زرگر، آصف اقبال تنہا اور دیگر آٹھ افراد کو ڈسچارج کرنے کے چند دن بعد ٹرائل کورٹ کے جج نے اسی طرح کے کیس کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ ساکیت کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے اس کی ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ دسمبر 2019 میں یہاں جامعہ نگر علاقے میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں معاملہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.