ETV Bharat / bharat

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی آن لائن کلاسیز شروع

جامعہ انتظامیہ کے مطابق فی الحال یونیورسٹی کے ہاسٹل کھولنے کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ جامعہ میں صرف پی ایچ ڈی کے طلبا پریکٹیکل روم کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے اور یہ سہولیات ان طلبا کو بھی دی گئی ہے جنھیں 31 دسمبر تک اپنی تھیسس جمع کرنی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی آن لائن کلاسیز شروع
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی آن لائن کلاسیز شروعجامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی آن لائن کلاسیز شروع
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 10:05 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پی ایچ ڈی کلاسزکو جمعہ سے آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جامعہ کے امتحان کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت آج یعنی یکم اکتوبر سے یہ کلاسیز شروع ہوگئی ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے سبھی نئے طلبا کے لیے ابھی صرف آن لائن کلاسز ہی متبادل ہے۔ جامعہ کے امتحان کنٹرولرکے نوٹس کے مطابق پی ایچ ڈی کے نئے طلبا کے لیے فی الحال آن لائن کلاسز ہی چلائی جائیں گی۔

جامعہ انتظامیہ نے بتایا کہ فی الحال یونیورسٹی احاطہ کے ہاسٹل بھی شروع نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ جامعہ میں صرف پی ایچ ڈی سے جڑے طلبا پریکٹیکل روم کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ سہولت بھی ان طلبا کو دی گئی ہے جنھیں 31 دسمبر تک اپنی تھیسس جمع کروانی ہے۔

جلد ہی جامعہ یونیورسٹی میں فائنل سال اور فائنل سیمسٹر کے طلبا کی آف لائن موجودگی درج کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:جامعہ کے 20 طلبا نے سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نومبر مہینے کے دورن فائنل سال کے طلبا کو کیمپس میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس دوران طلبا کیمپس میں آ کر آف لائن پریکٹیکل کلاسز لے سکیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کر کے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر سبھی طرح کی کلاسز اور امتحانات آن لائن ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.