نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) نے انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑ Human Right Activist Teesta Setalvad کی گجرات پولیس کے ذریعے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر سلیم انجینئر نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن تیستا، مظلوم اور ستائے ہوئے لوگوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرتی ہیں۔ Jamaat-e-Islami on Arrest of Teesta Setalvad
انہوں نے کہا کہ تیستا سیتلواڑ اور ان کی این جی او 'سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) نے 2002 میں گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کو قانونی مدد فراہم کی۔ ان کے کام کی وجہ سے فساد متاثرین کی ایک بڑی تعداد کو انصاف ملا اور ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ سیتلواڑ کی این جی او کی کوششوں کی وجہ سے اس وقت کی مرکزی حکومت کو بڑی تعداد میں معاملات میں مالی معاوضہ ادا کرنے پر مجبور کیا، جو دہلی میں 1984 کے فسادات کے سکھ متاثرین کو دیئے گئے معاوضے کے برابر تھا۔ Arrest of Teesta Setalvad
یہ بھی پڑھین: Gujarat ATS Detains Teesta Setalvad: تیستا سیتلواڑ کو گجرات اے ٹی ایس نے حراست میں لیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی خاتون کو محض اس لیے نشانہ بنانا کہ اس کی سرگرمیوں سے سیاست اور حکومت کے چند لوگوں کو کچھ پریشانیاں ہو سکتی ہیں، اس سے نہ صرف ملک کے جمہوری نظام کو خطرہ لاحق ہوگا بلکہ اس سے انسانی حقوق کی تنظیموں اور افرادی قوت بھی کمزور ہوگی۔ غیر سرکاری تنظیم یا کارکنان حکومت اور انتظامیہ کے مخالف یا دشمن نہیں ہوتے ہیں بلکہ ان کا کام لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں حکومت کی مدد کرنا ہے۔Arrest of Teesta Setalvad
یواین آئی