ETV Bharat / bharat

UN DSG India Visit جے شنکر کی یواین ڈپٹی سکریٹری جنرل آمنہ محمد سے ملاقات - یواین ڈپٹی سکریٹری جنرل آمنہ محمد کا دورہ بھارت

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جی 20 سے متعلق امور پر اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل آمنہ محمد سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے جی ٹوئنٹی کے علاوہ موسمیاتی چیلنجز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

jaishankar meets with UN Deputy Secretary General Amina Mohammed
جے شنکر کی یواین ڈپٹی سکریٹری جنرل آمینہ محمد سے ملاقات
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 4:59 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل آمنہ جے محمد سے ملاقات کی اور جی ٹوئنٹی سے متعلق مسائل، پائیدار ترقی کے اہداف کی حیثیت اور موسمیاتی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح نئی دہلی میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سکریٹری جنرل امینہ جے محمد سے ملاقات کی۔ اس دوران ہم نے جی 20 سے متعلق مسائل، پائیدار ترقی کے اہداف اور موسمیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

  • "Glad to meet Deputy Secretary-General of the UN, Amina J Mohammed today morning in New Delhi. Discussed G20 issues, SDG status and climate challenges," tweets EAM Dr S Jaishankar. pic.twitter.com/iSSHuiiTGx

    — ANI (@ANI) July 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ آمنہ محمد تین سے پانچ جولائی تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر جنگلات اور ماحولیات بھوپیندر یادو، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور پارلیمانی امور وی مرلی دھرن، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ بھارت پہنچنے پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کے ساتھ اقوام متحدہ میں بھارت کی سفیر، روچیرا کمبوج بھی تھیں اور بھارت میں اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر شومبے شارپ اور وزارت خارجہ کے دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق جنوری 2022 میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کے طور پر دوبارہ مقرر ہونے کے بعد آمنہ جے محمد کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ بنگلور کا بھی دورہ کرنے والی ہیں جہاں وہ اہم آئی ٹی تحقیقی اداروں، صنعتوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کی کامیاب نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گی جنہیں گلوبل ساؤتھ کے ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.