ETV Bharat / bharat

کیرالہ: بی جے پی کے کارکنان کے خلاف کیس درج - جئے سری رام' نعرے والا بینر لگانے پر کیس درج

کیرالہ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد پالاکاڈ میونسپل کارپوریشن کی عمارت کی چھت پر 'جئے شری رام' کا بینر لگانے کے الزام میں بی جے پی کے چند کارکنوں کے خلاف جمعرات کے روز کیس درج کیا۔

کیرل: کارپوریشن کی عمارت پر بینر لگانے والے بی جے پی کارکنوں کے خلاف کیس درج

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 12:02 PM IST

بی جے پی کارکنوں نے پالاکاڈ میونسپل کارپوریشن کے سامنے 'جے شری رام' کے نعرے کے ساتھ مبینہ طور پر ایک طویل بینر کارپوریشن کی عمارت پر لہرایا۔

کیرالہ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد پالاکاڈ میونسپل کارپوریشن کی عمارت کی چھت پر'جئے شری رام' کا بینر لگانے کے الزام میں بی جے پی کے چند کارکنوں کے خلاف جمعرات کے روز کیس درج کیا۔ پولیس نے بی جے پی کے اس اقدام کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر بھی بی جے پی کے اس اقدام کی مذمت کی جارہی ہے۔

بدھ کی شام میونسپل کارپوریشن کے سامنے فتح کی تقریبات کے دوران، بی جے پی کے کچھ کارکنوں کو ایک پُرجوش ویڈیو میں دیکھا گیا تھا جس میں ایک بہت بڑا بینر لگایا گیا جس پر 'جئے شری رام' لکھا ہوا تھا اور عمارت کے اوپر چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر بھی لگائی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی تصاویر کے ساتھ ایک اور بینر بھی لگایا۔

ضلعی پولیس چیف سوجیتا داس ایس نے اس سلسلے میں خصوصی برانچ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے واقعے کے سلسلے میں رپورٹ درج کرنے کو کہا ہے۔

بی جے پی نے پالاکاڈ بلدیہ کے 52 میں سے 28 وارڈز میں کامیابی حاصل کی اور بڑی پاٹی بن کر ابھری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ حکومت نے ہدایات کی خلاف ورزی کی: ہائیکورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.