ETV Bharat / bharat

Hemant Kumar Lohia Found Dead ڈی جی (جیل) ہیمنت لوہیا مردہ حالت میں پائے گئے - Hemant Kumar Lohia news

جموں: جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) ہیمنت لوہیا کو ان کی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ پولیس نے گھریلو ملزم پر قتل کا الزام عائد کیا ہے ۔ Hemant Kumar Lohia Found Dead

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 6:39 AM IST

Updated : Oct 4, 2022, 12:39 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں جیلوں کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت کمار لوہیا جموں شہر کے مضافات کے ایک گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ نے کہا کہ ڈی جی (جیل خانہ جات) ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں پائی گئی ہے۔ جائے وقوعہ کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوہیا کا گھریلو ملازم فرار ہے اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Hemant Kumar Lohia Found Dead

وہیں جموں و کشمیر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایچ کے لوہیا کچھ دنوں سے اپنے دوست کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔ رات کا کھانا کھا کر وہ واپس اپنے کمرے میں ارام کرنے چلے گئے۔ اس دوران گھریلو ملازم ان کی مدد کرنے کے بہانے کمرے میں داخل ہوا۔ اس کے بعد ملازم نے اندر سے دروازہ بند کردیا اور ان پر تیز دھار ہتھیار سے کئی حملے کئے، جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔

اس دوران فرانزک ٹیمیں اور کرائم ٹیمیں تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کا عمل شروع ہو گیا ہے اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے اینڈ کے پولیس نے اپنے سینئر افسر کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Hemant Lohia's Death Case ہیمنت لوہیا کی موت معاملہ میں گھر کا ملازم ہی کلیدی ملزم

ایک اہلکار نے بتایا کہ لوہیا کی لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال (جی ایم سی اینڈ ایچ) جموں کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کے بورڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوہیا کی لاش ڈومانہ کے پونی چک علاقے سے لائی گئی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوہیا اپنے پرانے دوست راجیو کھجوریا کے گھر گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کھجوریا کا تعلق راجوری ضلع سے ہے۔

Last Updated : Oct 4, 2022, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.