ETV Bharat / bharat

Itikaf in Kaaba And Masjid-E-Nabawi: خانۂ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت - کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد نبویؐ میں اعتکاف پر پابندی

کورونا وائرس کے پیش نظر خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم دو سال بعد اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے اورسعودی حکومت نے خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت دے دی ہے۔ Prohibition on Itikaf in Kaaba and Masjid-E-Nabawi Due to Corona

خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 1:57 PM IST

دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا پابندیاں ختم یا پھر کم کی جارہی ہیں اور اسی تناظر میں اب دو سال کے عرصہ کے بعد مملکت سعودی عرب نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے لئے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں، ان کے تحت ماہ مقدس میں عمرہ اور عبادات کے بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دے دی گئی ہے اور تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔ Itikaf Has Been Allowed In the Kaaba And Masjid-E-Nabawi

اس سے قبل سعودی حکومت نے مقدس مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دے دی تھی۔ خیال رہے دو سال سے فرزندگان توحید بیت حرم مکی و مدنی میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بے چین تھے، تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور مملکت سعودی عرب نے رواں سال اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.