ETV Bharat / bharat

کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے دفاتر اور رہائش گاہوں پرای ڈی کا چھاپہ - کانگریس رہنما ضمیر احمد خان

انفورسمینٹ ڈائریکٹرریٹ نے کانگریس ایم ایل اے ضمیر احمد خان کی رہائش گاہ، اسمبلی حلقے کے دفتر اور کاروبار کے مقامات پر چھاپے مارے۔

کانگریس رہنما ضمیر احمد خان
کانگریس رہنما ضمیر احمد خان
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 11:01 AM IST

Updated : Aug 5, 2021, 9:26 PM IST

ایم ایل اے ضمیر احمد خان کنٹونمنٹ ریلوے سٹیشن کے قریب سنہری رنگ میں نقش و نگار سے تعمیر کیے گئے ایک نئے ڈیلکس بنگلے میں رہائش پذیر ہیں۔

چھاپے بیک وقت مختلف جگہوں پر مارے گئے ہیں کیونکہ مقننہ کی شہر بھر میں جائیدادیں ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چلائی جارہی اس چھاپے ماری میں ضمیر احمد خان کی رہائش گاہ سے جائدادوں کے متعلق کاغزات کا جائزہ لیا گیا۔

ابھی تک آئی ٹی حکام کی جانب سے چھاپوں کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور دوسری جانب ضمیر احمد خان کی جانب سے بھی اب تک اس چھاپے ماری کی کارروائی کے متعلق کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ ضمیر احمد خان بنگلورو شہر کے چامراجپیٹ اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ سدرامیہ کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ ضمیر خان کی سیاسی کریئر کی شروعات جے ڈی ایس پارٹی سے شروع ہوئی تھی تاہم سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی سے سنگین اختلافات کی بنیاد پر ضمیر خان نے جے ڈی ایس چھوڑکر، جے ڈی ایس کے دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

Last Updated : Aug 5, 2021, 9:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.