ETV Bharat / bharat

Cong Slams Modi Govt وزیر اعظم کے ذریعہ چینی صدر کو اپنی شکایت درج نہ کرانا انتہائی بدقسمتی، پرمود تیواری - اروناچل کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ناجائز قبضے

کانگریس نے کہا کہ اروناچل کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ناجائز قبضے پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی سے ملک کو ضرور تشویش ہے، لوک سبھا و راجیہ سبھا کے دونوں ایوانوں میں اس برنگ قومی ایشو پر بحث نہ کرانا مزید بدقسمتی کی بات ہے۔Cong Slams Modi Over China Issue

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 3:47 PM IST

پرتاپ گڑھ: اروناچل کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ناجائز قبضے پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی سے ملک کو ضرور تشویش ہے، لوک سبھا و راجیہ سبھا کے دونوں ایوانوں میں اس برنگ قومی ایشو پر بحث نہ کرانا مزید بدقسمتی کی بات ہے۔ راجیہ سبھا ممبر پرمود تیواری اپنے لال گنج واقع کیمپ دفتر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔Cong Slams Modi Govt

راجیہ سبھا ممبر تیواری نے کہا کہ جب پورا ملک سرحد پر ناجائز قبضے کے خلاف متحد ہے ،تو ایسا کیا ہے ،جو ملک سے چھپایا جا رہا ہے ۔ جی -20 اجلاس میں چینی صدر شی جپنگ کے سامنے موقع ملنے پر بھی لدّاخ میں پینگوگ جھیل کے شمالی ساحل گوگرہ و کنگرانگ نالا سمیت کئی الگ الگ حصہ میں ہمارے تقریبا سیکڑوں کلومیٹر آراضی پر چینی فوجیوں کے ذریعہ ناجائز قبضے کے معاملے میں وزیراعظم مودی کے ذریعہ ہندوستان کے جذبات سے چینی صدر سے اپنی شکایت درج نہ کرانا باعث تشویش ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم پر خود اعتمادی کی کمی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ چین سے ہونے والی اربوں روپئے کی تجارت میں مودی حکومت اپنے خسارے کے خوف سے کچھ چھپانا چاہتی ہے ۔وزیر اعظم کو چینی رویہ پر خاموشی توڑنی چاہیئے ،اور سیاسی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی حرکتوں پر سخت مزاحمت کرنی چاہیئے ۔پرمود تیواری نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹّو کے ذریعہ وزیراعظم پر ملک کے خلاف توہین آمیز تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی امتیاز کے باوجود کانگریس ملک و وزیراعظم کی توہین کتئی برداست نہیں کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge on PM Modi کھڑگے کا وزیر اعظم مودی سے سوال، چین پر بحث کب؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.