ETV Bharat / bharat

Draupadi Murmu On Forests جنگلات کو زندہ اور صحت مند رکھنا ضروری، صدر دروپدی مرمو - برطانوی نوآبادیاتی

120 سال قبل برطانوی نوآبادیات کے ہاتھوں لوٹے گئے کانسے کے نوادرات کو جرمن حکومت نے اپنے نائیجیرین ہم منصب جیفری اونیما کے حوالے کر دیا۔ Germany returns 22 Benin Bronze to Nigeria

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 7:57 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی کے لیے جنگلات ضروری ہیں اور جنگلات کو زندہ اور صحت مند رکھنے میں سب کو تعاون دینا چاہیے۔Draupadi Murmu On Forests

انڈین فاریسٹ سروس کے پروبیشنری افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ ترقی ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ استحکام بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے ہمیں بے شمار تحفے دیئے ہیں اور یہ ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ ہم ماحول کے تئیں حساس اور ذمہ دار بنیں۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو پھر سے تخلیق شدہ قدرتی وسائل اور پائیدار ماحولیاتی نظام کے ساتھ ایک خوبصورت ملک کا تحفہ دینا ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگلات زمین پر موجود تمام جانداروں کی پناہ گاہ ہیں۔ جنگلات معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کاربن کو بڑے پیمانے پر جذب کرنے والے کے طور پر کام کرنے کے علاوہ جنگلی حیات کی رہائش گاہ اور لوگوں کے لیے ذریعہ معاش ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ دنیا کی کئی معدوم ہوتے جنگلی جانوروں کا مسکن ہونے کے ساتھ ساتھ دواؤں کی جڑی بوٹیاں بھی فراہم کراتے ہیں۔

مرمو نے کہا کہ ملک میں جنگلات میں رہنے والی برادریوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انڈین فاریسٹ سروس کے افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان کمیونٹیز کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ان کے حقوق اور فرائض سے آگاہ کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ان دنوں ملک اور دنیا کے مختلف حصوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہمارے سامنے نہ صرف جنگلات کا تحفظ بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا بھی بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ جنگلاتی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے اختراعات اور نئے طریقے تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکام جنگلات کو ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں جن سے معاشی اور ماحولیاتی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Energy Conservation Day صدر مرمو ’یوم تحفظ توانائی‘ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازیں گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.