ETV Bharat / bharat

دل کے مریضوں کو کورونا ویکسین لگوانا بہت ضروری: ماہر امراض قلب - سختی سے عمل کرنا چاہیئے

ماہر امراض قلب نے کہا کہ دل کے مریضوں کے لئے ویکسینیشن بہت ضروری ہے کیوں کہ ویکسین کووڈ انفیکشن کے ڈھال کا کام کرتی ہے۔

heart
ویکسین
author img

By

Published : May 30, 2021, 10:47 PM IST

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سری نگر میں تعینات ماہر امراض قلب ڈاکٹر عمران حفیظ نے کہا کہ کہ دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو کووڈ انفیکشن کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور کووڈ رہنما اصولوں پرسختی سے عمل کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دل کے مریضوں کے لئے ویکسینیشن بہت ضروری ہے کیوں کہ ویکسین کووڈ انفیکشن کے ڈھال کا کام کرتی ہے۔

ویکسینیشن پر مزید زور دیتے ہوئے ڈاکٹر عمران حفیظ نے سب سے اپیل کی کہ وہ کووڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے آگے آئیں۔

انہوں نے دل کی مریضوں کو انفیکشن ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ اور مناسب علاج شروع کرنے کی صلاح دی ہے۔

ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اس کورونا وائرس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خطرہ کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر انتظامیہ کولگام کے نوجوان کی موت کے ذمہ دار'

انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کے ہر مریض کو خطرہ نہیں ہوتا ہے لہٰذا لوگوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی ہائی بلڈ پریشر مریضوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جو رینل فیلیئر، دل کی بیماری اور اس سے وابستہ ذیابیطس جیسے ٹارگٹ آرگن نقصان (ٹی او ڈی) سے دوچار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.