ETV Bharat / bharat

'ملک کا نام روشن کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے' - رام ناتھ کووند

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنا ملک کے تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔

عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنا ملک کے تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 5:23 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں صدر مسٹر رام ناتھ کووند نے ترویلوور یونیورسٹی کے 16 ویں سالانہ کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ بھارت کا اعلیٰ تعلیمی نظام دیہی اور پسماندہ طبقات کے لوگوں تک پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا نظام تعلیم بن گیا ہے۔

ملک کا نام روشن کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے

صدر جمہوریہ نے کہا کہ 'بھارت میں برطانوی حکومت سے قبل تعلیم کا ایک بہت مضبوط نظام موجود تھا۔ با بائے قوم مہاتما گاندھی نے اسے ایک خوبصورت پودے کے طور پر بیان کیا جسے برطانوی حکومت کے دوران کاٹ دیا گیا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ابھی تک ان تبدیلیوں سے پوری طرح باہر نکلنا باقی ہے تاہم نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 اس سمت میں ایک منصوبہ بند اور فیصلہ کن اقدام ہے'۔

عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنا ملک کے تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے
عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنا ملک کے تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے

مسٹر کووند نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمارے پاس ایسا کرنے کا موقع بھی ہے۔'۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کو یہ سبق پڑھانے کی مناسب پوزیشن میں ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کیسے زندگی بسرکرتے ہيں، اور فطرت کی پرورش کا طریقہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.