ETV Bharat / bharat

Navigation Satellite Launch اسرو نے نیویگیشن سیٹلائٹ لانچ کیا

author img

By

Published : May 29, 2023, 12:48 PM IST

اسرو نے نیویگیشن سیٹلائٹ NVS-01 لانچ کر دیا ہے۔ نیویگیشن سیٹلائٹ سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ اس سیٹلائٹ کو GSLV-F12 راکٹ کے ذریعے لانچ پیڈ-2 سے لانچ کیا گیا۔ ISRO launches navigation satellite

اسرو نے نیویگیشن سیٹلائٹ لانچ کیا
اسرو نے نیویگیشن سیٹلائٹ لانچ کیا

سری ہری کوٹہ: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون اسپیس سینٹر سے ایک نئے دور کا نیویگیشن سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اسرونے کامیابی کے ساتھ آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی۔ایف 12 این وی ایس۔ 01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا جس کی الٹی گنتی گذشتہ روز شروع ہوئی تھی۔ اس سٹلائیٹ کو آج 10 بج کر 42 منٹ پر چھوڑا گیا۔ جیو سینکرونک سیٹلائٹ لانچ وہیکل مشن این وی ایس۔01 نیوی گیشن سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 2232 کلوگرام ہے۔ اسے مدار میں چھوڑا گیا۔ این وی ایس۔01 انڈین کنسٹیلیشن سروسس کے ساتھ نیوگیشن کے لئے تصور کردہ دوسری نسل کے سیٹلائٹ میں سے پہلا ہے۔ یہ اس سال کا پہلا جی ایس ایل وی مشن ہے۔

  • #WATCH आंध्र प्रदेश: भारतीय अंतरिक्ष अनुसंधान संगठन (ISRO) ने श्रीहरिकोटा के सतीश धवन अंतरिक्ष केंद्र में जीएसएलवी-एफ12 सैटेलाइट लॉन्च किया। pic.twitter.com/qgDhTRO9v4

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) May 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: ISRO PSLVC 55 پی ایس ایل وی سی 55 نے سنگاپور کے دو سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ نصب کیا

فروری میں اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایس ایل وی۔ڈی 2 کی پرواز، مارچ میں ایل وی ایم ایم 3 مشن اور اپریل میں پی ایس ایل وی۔سی 55 مشن کے کامیاب لانچ کے بعد سال 2023 میں اسرو کا یہ چوتھا مشن ہے۔ اسرو نے کہا کہ لانچ کے تقریباً 20 منٹ بعد راکٹ سیٹلائٹ کو جیو اسٹیشنری ٹرانسفر مدار (جی ٹی او) میں تقریباً 251 کلومیٹر کی بلندی پر رکھے گا۔ اسرو نے کہا کہ ایل 1 نیویگیشن بینڈ سویلین صارفین کے لیے پوزیشننگ، نیویگیشن اور ٹائمنگ سروسز فراہم کرنے اور دوسرے جی این ایس ایس (گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم) سگنلز کے ساتھ انٹرآپریبلٹی فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔ واضح رہے کہ NavIC پہلے انڈین ریجنل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (IRNSS) کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.