سری ہری کوٹہ : بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12:07 بجے آندھرا پردیش کے ستیش دھون خلائی مرکز سے 36 براڈ بینڈ سیٹلائٹس کو سب سے بھاری راکٹ میں چھوڑا۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومانتھ نے ہفتہ کی صبح تروپتی ضلع کے سلورپیٹا میں واقع سری چنگلما پرمیشوری دیوی مندر میں جی ایس ایل وی مارک-3 راکٹ لانچ کی کامیابی کے لیے خصوصی پوجا کی۔ISRO launches 36 broadband satellites from Sriharikota
مزید پڑھیں:۔ ISRO Historic GSLV Mk III Rocket 'جی ایس ایل وی ایم کے تھری' کی الٹی گنتی شروع
واضح رہے کہ اس راکٹ کے ذریعہ پہلی مرتبہ کمرشیل سٹلائیٹس داغے گئے، جن کا وزن 5400 کلو تھا۔ گلوبل سیٹ کام کمپنی ون ویب کے 36 چھوٹے براڈبینڈ مواصلاتی سٹلائیٹس کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا گیا، جس کا تعاون بھارتی ایرٹیل کی جانب سے کیا گیا۔ ایل وی ایم۔ 3 کی یہ پہلی تجارتی لانچ تھا، جب وہ پہلی مرتبہ تقریبا 5ٹن وزنی سٹلائیٹ کو لے جاکر نچلے زمینی مدار میں چھوڑا ۔ اسرو نے 1999سے اب تک مدار میں 345 بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑا ہے تاہم اتوار کو کامیابی کے ساتھ مزید سٹلائیٹس کو چھوڑا جاتا ہے تو اس کی تعداد بڑھ کر 381 ہوجائے گی۔ ون ویب، آئندہ برس تک مزید تین مشنس کی تکمیل کا نشانہ رکھتا ہے جس میں جنوری کا مشن بھی شامل ہے۔