ETV Bharat / bharat

اسرو نے مواصلاتی سٹلائیٹ سی ایم ایس۔01 کو لانچ کیا - اسرو کے صدر کے سیون

بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 50 راکٹ کے ذریعے سی ایم ایس 01 سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اسرو کے مطابق ، اس مصنوعی سیارہ کے ساتھ بھارت کے مواصلاتی نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اسرو نے مواصلاتی سٹلائیٹ سی ایم ایس۔01 کو لانچ کیا

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:15 PM IST

بھارت کے خلائی تحقیق سے متعلق تنظیم (اسرو) نے مواصلاتی سٹلائیٹ سی ایم ایس01کو مدار میں پہنچایا اس کو دو بج کر 41 منٹ پر اے پی کے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑاگیا ۔

یہ سات سالہ مشن ہوگا، جس کے ذریعہ فریکیونسی اسپکٹرم میں سی بینڈ کیلئے خدمات فراہم کی جائیں گی۔توسیعی سی بینڈ کا احاطہ ہندوستان کے انڈومان۔نکوبار اورلکشادیپ جزائرمیں کیاجائے گا۔

سی ایم ایس۔01،بھارت کا 42واں مواصلاتی سٹلائیٹ ہے۔یہ سری ہری کوٹا کا 77ویں لانچ مشن ہے۔25گھنٹہ کی الٹی گنتی کے بعد اس کو چھوڑاگیا۔

مشن کنٹرول سنٹر بشمول اسرو کے صدرنشین کے سیون نے اس کو چھوڑنے کا مشاہدہ کیا۔ 2020میں یہ اسرو کا دوسرا مشن ہے کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے اس کے لانچ شیڈولس متاثر ہوئے تھے۔7نومبر کو پی ایس ایل وی نے ای او ایس۔01اور دیگر 9بین الاقوامی صارفین کے سٹلائیٹس سری ہری کوٹا سے چھوڑے تھے۔

اسرو کے صدر کے سیون نے اس کامیاب تجربے کے لیے تمام سائنسداں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آٹھ ماہ کے دوران سیٹلائیٹ آنند لانچ ہوگا۔کورونا وبائی مرض کے بحران کے دوران ہم نے ایک کامیاب آغاز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.