انڈین اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ISRO کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیون Dr K Sivan نے کہا ہے کہ 2021 میں کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے اسرو ISRO کی سرگرمیاں کافی متاثر ہوئی ہیں لیکن 2022 میں یہ بہت سے خلائی تحقیق شروع کرنے جا رہی ہے۔
نئے سال کے موقع پر اسرو کے سائنسدانوں کے نام ایک پیغام میں ڈاکٹر سون نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے دو مشن کیے جن میں سے ایک این ایس آئی ایل مشن تھا جو مکمل طور پر کمرشیل تھا۔
جی ایس ایل وی ۔ایف 10۔ ای او ایس۔ 03کرایوجینک مرحلے میں خرابی کی وجہ سے ناکام ہو گیا تھا۔ اس ناکامی کے بعد ہی ’’قومی سطحی ناکامی تحقیقاتی کمیٹی‘‘ تشکیل دی گئی۔ تشکیل دی گئی کمیٹی نے ناکامی کی اصل وجہ کا پتا لگاکر اپنی سفارشات دی تھیں۔ متعلقہ نظام میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ISRO Satellite Mission: اسرو کا ای او ایس 3 سیٹیلائٹ مشن ناکام
2022 کے لیے اسرو کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سون نے کہاکہ اگر ہم اس سال اسرو کے پروجیکٹ کے بارے میں بات کریں تو ہمارے بہت سے مشن شروع کیے جائیں گے، جن میں ملک کا پہلا بغیر پائلٹ 'گگن یان مشن' بھی شامل ہے۔ ای او ایس 4 اور ای او ایس 6 کو اس سال پی ایس ایل وی سے لانچ کرنے کی تجویز ہے۔