ETV Bharat / bharat

اسرو زمین کے مشاہداتی سٹیلائیٹ ای او ایس 03 کو آئندہ کل چھوڑا جائے گا

ایک طویل وقفہ کے بعد بھارتی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو) اے پی کے سری ہری کوٹہ کی خلائی بندرگاہ سے جی ایس ایل وی مشن کے حصہ کے طور پر زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس۔03 کو چھوڑے گا، جس کے لئے 26 گھنٹہ کی الٹی گنتی کی شروعات ہوچکی ہے۔

ISRO
ISRO
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 2:21 PM IST

اسرو کے ذرائع نے کہا کہ اسرو کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے اس کو کل صبح 5.43 بجے چھوڑا جائے گا۔ ای او ایس تین زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے جس کو مدار میں بھیجا جائے گا۔ 2268کیلو والے ای او ایس یا جیو امیجنگ سٹلائیٹ(جی آئی سیٹ1) ملک کا پہلا زمینی مشاہداتی سٹلائیٹ ہے جو مدار میں چھوڑا جائے گا۔

جی آئی سیٹ 1کو گزشتہ سال 5مارچ کو چھوڑا جانے والا تھا تاہم تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کو چھوڑنے کے چند گھنٹے پہلے چھوڑنے کا کام ملتوی کردیاگیا۔ کوویڈ کی وبا اور لاک ڈاون کے بعد اس مشن میں تاخیر ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسرو گگنیان اور چندریان مشن 3 کے لیے تیار

رواں برس یکم مارچ کو اس کو چھوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم سٹیلائیٹ کی بیٹری میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اس کو چھوڑنے میں تاخیر ہوئی۔ بیٹری کی تبدیلی کے بعد اس مشن کے لئے راکٹ تیار تھی تاہم کوویڈ کی دوسری لہر کے سبب اس میں مزید تاخیر ہوگئی۔

اسرو نے اس امید کا اظہار کیا کہ 12 اگست کو بغیر کسی رکاوٹ کے اس مشن کو انجام دیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.