ETV Bharat / bharat

اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ متحدہ عرب امارات

اسرائیل کے وزیر خارجہ یار لیپڈ 29 اور 30 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور ملک میں اسرائیلی سفارتخانہ کا افتتاح انجام دیں گے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ یار لیپڈ
اسرائیل کے وزیر خارجہ یار لیپڈ
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 2:29 AM IST

Updated : Jun 22, 2021, 5:46 AM IST

اسرائیل کے نو منتخب وزیر خارجہ یار لیپڈ اگلے ہفتہ خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول کے مطابق بنایا جاسکے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ یار لیپڈ
اسرائیل کے وزیر خارجہ یار لیپڈ

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یار لیپڈ 29 اور 30 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور ابو دہبی میں سفارتخانہ اور دبئی میں قونصل خانہ کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں ''معاہدہ ابراہیم'' کے تحت چار خلیجی ممالک بحرین ، مراقش ، سوڈان اور یو اے ای نے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لالیا تھا۔

یہ بھی پڑہیں : سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی ممکن: ایرانی صدر

اس معاہدہ کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین نے کہا تھا کہ ان چار ممالک نے فلسطین سے غداری کی ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کو کمزور کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات خلیجی خطہ کا پہلا ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں وہیں سعودی عرب نے بھی اسرائیل کے ساتھ نرمی برتی ہے لیکن تعلقات استوار کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 5:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.