ETV Bharat / bharat

Israeli Forces Attack In Nablus اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جاں بحق، پانچ زخمی

فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر نابلس کے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک فلسطینی ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔ Israeli Forces Attack In Nablus

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جاں بحق

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 7:16 PM IST

غزہ: فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس میں ''یوسف مقام'' کے ساتھ ساتھ القدس کی گلیوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی شہری کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا۔ Israeli forces kill One Palestinian youth and five wounded in nablus

ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس میں ''یوسف مقام'' کے ساتھ ساتھ القدس کی گلیوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر دھاوا بولا۔چھاپوں کے دوران اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں درجنوں افراد گیس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Jerusalem Shooting یروشلم میں فائرنگ سے آٹھ اسرائیلی زخمی

اپنے تحریری بیان میں ہلال احمر کے فلسطینی اہلکار احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس شہر کے ''یوسف مقام '' محلے میں پیش آنے والے واقعات میں چھ فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے چار کو گولیاں لگی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 18 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ آنسو گیس کی وجہ سے 25 فلسطینیوں کے دم گھٹنے کا خطرہ ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اکثر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے والی اسرائیلی فورسز مختلف الزامات کے تحت فلسطینیوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے 2022 کے آغاز سے 26 جون تک تقریباً 1600 مرتبہ فلسطینی علاقوں پر چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے دوران 60 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً 6000 فلسطینی زخمی ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.