ETV Bharat / bharat

فلسطینی ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کے حملے - اسرائیلی فوج

اسرائیلی سرحد پر سینکڑوں فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک ایک فلسطینی کی موت جب کہ متعدد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے حملے
اسرائیلی فوج کے حملے
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 1:14 PM IST

اسرائیلی فوج نے سرحد پر سینکڑوں فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد غزہ پٹی میں فلسطینی ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔یہ اطلاع اسرائیل ڈیفنس فورس نے دی ہے۔

دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر 21 اگست کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے ۔ جب فلسطینیوں نے یروشلم کی مسجد الاقصی پر حملے کی 52 ویں سالگرہ منا نے اوراسرائیل کے ذریعہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے ایک ریلی نکالی تھی۔

مزید پڑھیں:

Gaza Airstrikes: غزہ پٹی پر اسرائیل کا فضائی حملہ

وزارت کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان جو اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شدید زخمی ہوا تھا ، جمعرات کو دم توڑ گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.