گجرات: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی جارحانہ مہم نے شاید یہ تاثر دیا ہو کہ پارٹی گجرات میں مسلسل ساتویں بار جیت کے لیے بے چین ہے۔ اسے بہت زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ اس کے وزراء اور ارکان اسمبلی سے متعلق عوام کی سردمہری اور کچھ نشستوں پر باغیوں کی سرگرمیاں اور اثر و نفوز جیسے عناصر حکمران جماعت کیلئے باعث پریشانی ہوسکتے ہیں۔ Gujarat Politics
لیکن زمینی سطح پر، بی جے پی کے حریفوں کو بھی اس بات کا اندازہ یہ ہے کہ مودی پارٹی کے اقتدار میں واپس آنے کے امکانات کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ البتہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی سیٹوں کے حصولیابی میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوجائے۔ جیسا کہ کانگریس نے 1985 میں مادھو سنگھ سولنکی کی قیادت میں کیا تھا۔ اس سال، کانگریس نے گجرات اسمبلی کی کل 182 میں سے 149 سیٹیں جیتی تھیں۔ Gujarat Election is Important For PM Modi
سمجھا جاتا ہے کہ مودی نے بی جے پی کے کارکنوں کے لیے 150 سیٹوں کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لیے کوشش کی جارہی ہے- حالانکہ ان کے سیکنڈ ان کمانڈ امت شاہ کا خیال ہے کہ 130 کی حقیقی تعداد جیتی جا سکتی ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مودی پر ریکارڈ سازی کا جنون کیوں طاری ہوگیا ہے۔ مودی کا ماننا ہے کہ بی جے پی کو اپنے تمام مخالفین کو دکھانا چاہیے کہ گجرات پر اس کی حکمرانی کو کسی بھی طرح سے خطرہ نہیں ہے- چاہے اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی (عاپ) ہو جس نے نئے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد میدان میں جھونک کے بیانیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ Role of Modi in Gujarat Politics
بی جے پی کے منیجرس کا خیال ہے کہ وہ دو نکات پر سبقت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ عام آدمی پارٹی نے جب دو ماہ قبل اپنی مہم کا آغاز کیا تھا تو اسے عوامی سطح پر کافی پزیرائی مل گئی تھی۔ لیکن یہ مہم ماند پڑگئی ہے کیونکہ عاپ نے جب اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تو ان میں کئی گمنام چہرے تھے خاص کر سوراشٹرا اور جنوبی گجرات علاقوں میں جہاں مقابل کافی سخت ہے۔ عام آدمی پارٹی کی کامیابی بہر حال کانگریس کی قیمت پر ہوگی، جو ایسا لگتا ہے کہ 2017 میں ہونے والے پچھلے اسمبلی انتخابات کا وہ جوش و خروش حاصل نہیں کرپارہی ہے جب اس نے بی جے پی کی تعداد کو صرف 99 تک محدود کر دیا تھا - 27 سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ پہلا موقعہ تھا کہ اس قلیل ترین سیٹیں حاصل ہوئی ہوں۔ Congress in Gujarat Politics
جیسا کہ اپوزیشن لیڈر بھی تجزیہ کرتے ہیں، گجرات ایک ایسی لڑائی کا مشاہدہ کر رہا ہے جس میں مودی کے لیے حکومت کی حامی لہر چل رہی ہے لیکن دوسری جانب پارٹی کی موجودہ ریاستی قیادت جس کی نمائندگی اس کے وزراء، سابق وزراء اور ایم ایل اے کرتے ہیں، کے خلاف ایک اندرونی لہر بھی چل رہی ہے۔
مودی گجرات کے لوگوں میں بہت مقبول شخصیت ہیں جنہوں نے 2001 اور 2014 کے درمیان ان کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ مودی کے جانشینوں آنندی بین پٹیل (جو اب اتر پردیش کی گورنر ہیں) اور وجے روپانی جنہوں نے 2017 میں بی جے پی کے امکانات کو نقصان پہنچانے والے ریزرویشن کے لیے پٹیل برادری کے احتجاج کے بعد ان کی جگہ لی، کے انداز حکومت سے لوگ کافی حد تک دلبرداشتہ ہیں۔
تاہم، ووٹروں سے مودی کی ذاتی اپیل یقینی طور پر بی جے پی کو اس کی خامیوں پر قابو پانے میں مدد دے رہی ہے۔ اسی لئے مودی نے 6 نومبر کو گجرات میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں ایک نیا نعرہ لگایا: اے گجرات، مائی بھانوو چھے (میں نے یہ گجرات بنایا ہے)۔ انہوں نے اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی کی زبردست جیت کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نفرت پھیلانے والی اور گجرات کو بدنام کرنے والی طاقتوں کو ریاست سے باہر نکال دیا جائے گا۔
ہماچل پردیش کی طرح گجرات میں بھی مودی کو دوٹوک الفاظ میں کہتے ہوئے سنا گیا کہ لوگ امیدواروں کی طرف نی دیکھیں بلکہ یہ جانیں کہ انکا ووٹ پارٹی کیلئے ہے اور وہ براہ راست مودی کے کھاتے میں جائے گا۔ آپ کو کسی کو یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کمل کا پھول یاد رکھیں۔ووٹ نظر آئے تو سمجھ لیں کہ یہ بی جے پی ہے، یہ مودی ہے جو آپ کے پاس آیا ہے۔ 'کمال کا پھول' کے لیے آپ کا ہر ووٹ براہ راست مودی کے کھاتے میں ایک نعمت کے طور پر آئے گا۔
اتنا ہی نہیں، مودی ہر انتخابی ریلی میں اس بات پر زور دیتے ہیں کہ پولنگ کے دن عوام کو بڑی تعداد میں آنا چاہیے اور ریاستی انتخابات میں ووٹروں کے ٹرن آؤٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ کو توڑنا چاہیے۔ "اس الیکشن میں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ ووٹنگ کے دن اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ پر بڑی تعداد میں آئیں اور ووٹر ٹرن آؤٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ آپ صرف بی جے پی کو ووٹ دیں۔ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شہری جمہوریت کے اس تہوار میں شرکت کرے۔ یہ میری سب سے اپیل ہے،'' مودی اپنے خطاب میں کہتے ہیں۔
مودی ووٹروں سے ایک اور بات کہتے ہیں کہ "یقینی بنائیں کہ بی جے پی یہاں ہر بوتھ جیتے۔ کیا آپ میرے لیے ایسا کریں گے؟ اس بار، میری توجہ یہاں کے تمام پولنگ بوتھ جیتنے پر ہے۔ اگر آپ اس کو حاصل کرنے میں میری مدد کریں گے۔ بی جے پی کے امیدوار خود بخود گاندھی نگر اسمبلی پہنچ جائیں گے۔
مودی کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو کریڈٹ جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ "میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ بھوپیندر (پٹیل) نریندر کے ریکارڈ کو توڑ دیں۔ اس کا مطلب ہے کہ میں دہلی میں اپنا کام کرنے کے لیے واپس جا سکتا ہوں۔ ہم سب کو گجرات اور ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
بہت سے رائے دہندگان متبادل کی تلاش میں ہو سکتے ہیں لیکن اپوزیشن کی حالت اعتماد کو متاثر نہیں کرتی۔ کجریوال ایک غیر جانچا ہوا سیاسی وجود ہے اور کانگریس مرحوم احمد پٹیل جیسے حکمت کاروں کی بہت کمی محسوس کرتی ہے۔
ستمبر 2021 میں، مودی نے گجرات میں ایک بڑا اصلاحی کورس شروع کیا جب انہوں نے غیر مقبول وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی جگہ لی، جنہیں امیت شاہ کے مقرر کردہ کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔بھوپیندر پٹیل۔ روپانی کے ساتھ ساتھ کئی پرانے چہرے جو وزیر تھے برطرف کر دیے گئے۔ انہیں اس سال کے الیکشن لڑنے کے لیے بھی ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب پٹیل برادری کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں بھی تھیں، جس نے 2017 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی تھی۔
اس سال کے انتخابات میں، بی جے پی کو یقین ہے کہ پٹیل یا پاٹیدار اس کے پیچھے پوری طرح سے ہیں جیسا کہ وہ پہلے تھے - نوجوانوں کی قیادت میں کوٹہ ایجی ٹیشن سے پہلے جس میں ہاردک پٹیل بھی شامل تھے۔ کانگریس میں رہنے کے بعد اب وہ بی جے پی میں ہیں۔
پٹیل برادری کے علاوہ، مودی نے بی جے پی لیڈروں کو آدیواسی علاقے میں کام کرنے کے لیے تیار کیا ہے تاکہ پارٹی کو سوراشٹرا اور جنوبی گجرات میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوں۔
مودی کو بہت اعتماد ہے کہ گجرات کے لوگ انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ تمام ریلیوں میں، مودی ان تمام چیزوں کو دہراتے ہیںں جو ان کی وزارت میں گجرات میں متعارف ہوئیں جن میں نرمدا ڈیم کی تکمیل سے لے کر ریاست کے پانی کی کمی سے دوچار حصوں مین پانی پہنچانے کے منصوبے خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
اگر بی جے پی دوبارہ جیتتی ہے تو یہ تاریخ رقم کرے گی۔ اس نے لگاتار چھ اسمبلی انتخابات 1995، 1998، 2002، 2007، 2012 اور 2017 جیتے ہیں۔ بی جے پی کی اعلیٰ کارکردگی دسمبر 2002 کے انتخابات میں مودی کی قیادت میں تھی، جب پارٹی نے کل 182 میں سے 127 نشستیں حاصل کی تھیں۔ 2017 میں، اس کی تعداد گھٹ کر 99 ہوگئی، جبکہ کانگریس کو 77 ملی۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat Poll 2022 اقتدار میں واپسی کے لیے بی جے پی کی نئی حکمت علمی
اس برس گجرات میں کانگریس کی مشنری کے کم و بیش مکمل طور پر ناکارہ ہونے سے کانگریس کے حامیوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ جیسا کہ ایک سیاسی مبصر نے کہا، "لوگوں میں کانگریس کے لیے بہت زیادہ حمایت ہے لیکن کانگریس لیڈر خود اس امید پر پورا اترنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔"
(مضمون نگار ہندوستان تائمز کے سابق سینیئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ہیں۔ اس سے قبل ڈیکن ہیرالڈ، بزنس اسٹینڈرڈ، دی انڈیپنڈنٹ اور یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا کے ساتھ کام کیا ہے)