جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل سیاسی جماعتوں اور سماجی کارکنان کے علاوہ وادی کے تمام لوگوں میں حد بندی کمیشن کے سلسلے میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ حد بندی کمیشن نے کشمیر کے اعلی سیاسی رہنماوں کی کمر توڑ دی ہے جبکہ کئی سیاسی جماعتوں میں خوشی کا ماحول پھیل گیا ہے۔Delimitation draft in jammu and kashmir
اسی سلسلے میں ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ عرفان حفیض لون نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ روزآنہ دہلی سے کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ظلم و بربریت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل جب حد بندی کمیشن نے اپنی تجویز لوگوں کے سامنے رکھی تو یہاں ہر طرف لوگوں میں مایوسی پیدا ہوگئی اور سیاسی جماعتوں نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس تجویز سے یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماء بھی خوش نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Different Reactions on Delimitation Report: حد بندی کمیشن کی رپورٹ سے کوئی مطمئن تو کوئی غیرمطمئن
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے خلاف ہم سب مل کر سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کریں گے اور انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔ انہوں نے سیاسی رہنماوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم متحد ہو کر اس حد بندی کمیشن کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی ہوسکے۔