ETV Bharat / bharat

Iran Religious Leader On Muslim Unity 'مسلمانوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے' - Muslim unity

شیعہ جامع مسجد کے شاہی امام مولانا محسن نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے بلکہ یہ ہمارا ایمانی تقاضا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف سے ملت کو بہت نقصان پہنچایا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اتحاد المسلمین کا نعرہ بلند کریں اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے مخالفین کا مقابلہ کریں۔Iran religious leader On Muslim unity

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 10:08 AM IST

Updated : Sep 15, 2022, 4:19 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے تلک مارگ پر واقع ایران کلچر ہاؤس میں آج ''پیغام عاشورہ اور اتحاد اسلامی کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران کی عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہریاری، سپریم کونسل عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے صدر مولوی اسحاق مدنی، آغا مہدی مہدوی پور سمیت متعدد علماء و دانشوروں نے شرکت کی۔ اس دوران 35 تازہ نشریات کی رسم رونمائی بھی کی گئی۔Iran religious leader On Muslim unity

مسلمانوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈاکٹر شہریاری سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ آج مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسی مناسبت سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی فتنہ انگیزی سے باز نہیں آ رہا اور اسلاموفوبیا بھی ان کے ایک پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا استعمال مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مسلسل اسلام مخالف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش نامی تنظیم کو امریکہ نے ہی مسلمانوں کے نام کو خراب کرنے کے لیے دنیا کے سامنے متعارف کرایا جبکہ مسلمان یا اسلام کا داعش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تو رحمت اور محبت کرنے والوں کا مذہب ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Ashura 2022 J&K: یوم عاشورہ کی مناسبت سے جموں و کشمیر میں ماتمی جلوس برآمد

شیعہ جامع مسجد کے شاہی امام مولانا محسن نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے بلکہ یہ ہمارا ایمانی تقاضا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف سے ملت کو بہت نقصان پہنچایا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اتحاد المسلمین کا نعرہ بلند کریں اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے مخالفین کا مقابلہ کریں۔

Last Updated : Sep 15, 2022, 4:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.