ETV Bharat / bharat

IPL 2022: گراونڈ میں پچیس فیصد سے زائد شائقین کی ہوسکتی ہے موجودگی

بی سی سی آئی Board of Control for Cricket in India کے ایک افسر نے پیر کے روز 'کریک بز' کو بتایا کہ 'آگے جاکر اسٹیڈیم میں ابتدائی کھیلوں کے مقابلے زیادہ شائقین ہوں گے۔ روز بروز کورونا کیسز میں کمی کے ساتھ ہم توقع کررہے ہیں کہ مزید لوگ اسٹینڈ میں ہوں گے۔

IPL 2022
گراونڈ میں پچیس فیصد سے زائد شائقین کی ہوسکتی ہے موجودگی
author img

By

Published : Mar 21, 2022, 11:01 PM IST

نئی دہلی: مہاراشٹر میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل Indian Premier League کے آئندہ سیزن میں 25 فیصد سے زیادہ شائقین کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے۔ تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے ابتدائی اجازت صرف ایک چوتھائی اسٹیڈیم کے سائز کے لیے ہے، لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو یقین ہے کہ لیگ کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی مزید شائقین کو اجازت دی جائے گی۔

بی سی سی آئی کے ایک افسرنے پیر کے روز کریک بز کو بتایا کہ یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ آگے جاکر اسٹیڈیم میں ابتدائی کھیلوں کے مقابلے زیادہ شائقین ہوں گے۔ روز بروز کورونا کیسز میں کمی کے ساتھ ہم توقع کر رہے ہیں کہ مزید لوگ اسٹینڈ میں ہوں گے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق وانکھیڈے میں 9,800 سے 10,000 شائقین ہوں گے، جبکہ پڑوسی بریبورن اسٹیڈیم، جس کی گنجائش تقریباً 28،000 کی ہے، میں سات سے آٹھ ہزار شائقین ہوں گے۔

جبکہ نیرول میں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، جو سائز میں بڑا ہے، 11,000 سے 12,000 شائقین کی اجازت دی جائے گی اور پونے میں مہاراشٹر کرکٹ اسٹیڈیم ابتدائی طور پر 12,000 شائقین کو اجازت دیے جانے اطلاع ہے۔ بورڈ نے سرلنکا کے خلاف کولکتہ، دھرم شالہ، موہالی اور بنگلور میں حال ہی میں بین الاقوامی میچوں کے لئے شائقین کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.