ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Gets Bomb Threat Letter راہل گاندھی کو مبینہ دھمکی آمیز خط کے معاملے کی تحقیقات شروع - Investigation started over Threat letter

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے داخلے سے عین قبل کانگریس لیڈران کو مبینہ دھمکی آمیز خط منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔دوسری جانب سابق ریاستی کانگریس صدر اور سینئر لیڈر ارون یادو نے ٹویٹر پر اس مبینہ خط کو جاری کرتے ہوئے لکھاکہ راہل گاندھی جی بھارت جوڑو یاترا ملک کے اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارے قائم کرنے کے لیے کررہے ہیں۔Rahul Gandhi gets death threat

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 5:06 PM IST

اندور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے داخلے سے عین قبل کانگریس لیڈران کو مبینہ دھمکی آمیز خط منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ اندور کے پولس کمشنر ہرینارائن چاری مشرا نے کہا کہ یہاں کے ایک حلوائی سے یہ مبینہ خط ملنے کی اطلاع پولیس تک پہنچی ہے۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اندور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور جس تاجر کو یہ خط ملا ہے اس سے بھی اطلاعات حاصل کی جا رہی ہیں۔ Threat letter To Rahul Gandhi

دوسری جانب سابق ریاستی کانگریس صدر اور سینئر لیڈر ارون یادو نے ٹویٹر پر اس مبینہ خط کو جاری کرتے ہوئے لکھاکہ راہل گاندھی جی بھارت جوڑو یاترا ملک کے اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارے قائم کرنے کے لیے کررہے ہیں۔ دھمکی آمیز خطوط سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن کانگریس خوفزدہ نہیں ہے۔ پولیس انتظامیہ دھمکی آمیز خط بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ہاتھ سے لکھے گئے خط میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے اندور کے مختلف مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی اور کمل ناتھ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

دوسری طرف ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے کہا کہ اس دھمکی آمیز خط کی اطلاع ریاستی کانگریس تنظیم کے نوٹس میں آئی ہے اور معاملہ اندور پولیس تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ہلکے میں نہ لیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اندور پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچے گی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو برہان پور ضلع سے مہاراشٹر-مدھیہ پردیش سرحد میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا مختلف اضلاع سے ہوتی ہوئی اندور اور اجین بھی جائے گی۔ اس کے بعد راہل گاندھی شاجاپور اور اگرمالوا اضلاع سے ہوتے ہوئے 05 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Tushar Gandhi Joins Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے کی شرکت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.