ETV Bharat / bharat

Bhabhi Ji Ghar Par Hai بھابھی جی گھر پر ہیں سیریل میں ٹلو کا کردار ادا کرنے والے سلیم زیدی سے گفتگو

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 12:26 PM IST

Updated : Feb 26, 2023, 2:24 PM IST

ٹی وی سیریل بھابھی جی گھر پر ہیں میں ٹلو کا کردار اداکرنے والے سلیم زیدی کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی فلم کا مرکزی موضوع سماجی ایشو پر ہوگا تو عوام میں کافی مقبول ہوتا ہے اور بائیکاٹ ٹرنیڈ کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔Interview with actor Saleem zaidi urf tillu

بھابھی جی گھر پر ہیں سیریل میں ٹلو کا کردار ادا کرنے والے سلیم زیدی سے گفتگو

جونپور: مشہور کامیڈی شو 'بھابھی جی گھر پر ہیں' ٹی وی سیریل میں ٹلو کا کردار ادا کرنے والے سلیم زیدی ضلع جونپور میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر پہونچے جہاں ٹلو کا کیک کاٹ کر یوم پیدائش کا جشن منایا اور تقریب میں شریک لوگوں نے گلپوشی اور گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے کردار کے کچھ حصے بھی پیش کیے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت اردو نے سلیم زیدی سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے آل انڈیا ریڈیو میں جاب کیا۔ اس دوارن انہوں نے دارا شکوہ ڈرامہ میں کام کیا، جسمیں انہیں جہانگیر کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا جس کو عوام نے کافی پسند کیا اور وہاں سے انہیں کافی حوصلہ ملا اور انہیں احساس ہوا کہ وہ ریڈیو کے لئے نہیں بلکہ اداکاری کے لئے بنے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے فلموں کی جانب سے قدم اٹھایا اور جلد ہی انہیں فلم 'بھاگ ملکا بھاگ' کام کرنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے ایک پاکستانی صحافی کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد ٹی وی سیریل بھابھی جی گھر پر ہیں میں ٹلو کا کرداد ملا جس کو عوام کافی پسند کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ پیغام دینے والی ہی فلمیں بننی چاہئیں مگر آج فلم بنانے والے یہ دیکھتے ہیں کہ کون فلم کمائی کرے گی اور ماحول کے لحاظ سے کس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور ویسی ہی فلمیں منظر عام پر آرہی ہیں جبکہ آج بھی اگر کوئی فلم اچھے پیغامات کے ساتھ بنائی جائیں تو عوام اسے پسند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کیونکہ میں اپنے کردار کے ذریعے سے اداس و غمگین چہروں پر ہنسی بکھیرنے کا کام کرتا ہوں جبکہ کسی کو ہنسانا بہت ہی دشوار عمل ہے مگر میں اپنی اداکاری کے ذریعے کوشش کرتا ہوں اور لوگ ہنستے ہیں یہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Deepesh Bhan Passes Away: 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کے اداکار دپیش بھان کا انتقال

انہوں نے مزید کہا کہ فلموں کا بائیکاٹ کرنا بہت پہلے سے چل رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بائیکاٹ کیا گیا جب کہ لوگوں نے اسے پسند کیا تو میرا ماننا ہے کہ لوگ مضمون دیکھ کر فلم دیکھتے ہیں، فلم میں کون اداکار ہے اور کون داکارہ، اس سے مطلب نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں جتنے بھی آرٹسٹ ہیں وہ کسی ایک مذہب سے تعلق نہیں رکھتے ہیں بلکہ وہ پبلک پراپرٹی ہوتی ہیں۔ فلم دنیا میں ذات، مذہب و برادری کوئی مطلب نہیں رکھتی ہے وہاں صرف اور صرف اداکاری کی قدر کی جاتی ہے۔

Last Updated : Feb 26, 2023, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.