ETV Bharat / bharat

International Yoga Day 2023 آج دنیا بھر میں یوم یوگا کا اہتمام - یوگا بھارتی کلچر کی پہچان

ہر سال 21 جون کو پوری دنیا میں یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یوگا بھارتی کلچر کی پہچان ہے مگر بھارتی حکومت کی کوشش کے بعد 2015 سے عالمی دن کی حیثیت سے اسے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

International Yoga Day 2023
International Yoga Day 2023
author img

By

Published : Jun 21, 2023, 7:24 AM IST

سال 2014 میں مودی حکومت نے یوگا کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلائی۔ نریندر مودی نے 2014 میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں عالمی یوم یوگا منانے کا مطالبہ کیا جسے قبول کر لیا گیا اور 21 جون 2015 کو پہلی بار بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا۔ تب سے ہر سال 21 جون کو یوگا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس سال 9واں عالمی یوم یوگا منایا جائے گا۔ اس موقعے پر سرکاری محکموں، اسکولوں اور دیگر اداروں میں یوگا پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ دن نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو یوگا سے آگاہ کرنا ہے تاکہ ہر کوئی فٹ اور صحت مند رہے۔ پابندی سے یوگا کرنے سے آپ فٹ رہتے ہیں۔ آپ کو ایک نئی توانائی محسوس ہوتی ہے۔ یوگا سے بہت سی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ یوگا کرنے سے آپ ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہتے ہیں۔ یوگا کرنے سے آپ کا نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کی جلد اور آپ کے اندرونی اعضاء سب صحت مند رہتے ہیں۔ اس سے آپ کے جسم کے پٹھوں میں لچک آتی ہے جس کی وجہ سے آپ صحت مند رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 9 Youga Day: وزیراعظم مودی 21 جون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوگا سیشن کی قیادت کریں گے

اس سال عالمی یوگا واسودھیو کٹمبکم (پوری دنیا ایک کنبہ ہے) کے اصول پر ' ایک دنیا، ایک صحت' کے اصول پر رکھا گیا ہے۔ آج پوری دنیا میں لوگ یوگا کو اپنی زندگیوں میں شامل کر رہے ہیں اور یوگاسن کی مشق کر کے صحت مند دماغ اور جسم کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.