ETV Bharat / bharat

International Yoga Day 2022: یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ - یوگا کی مختصر تاریخ

بھارت کی آیوش وزارت کے بیان کے مطابق 'یوگا بھارت کی پانچ ہزار سالہ قدیم روایت ہے جو جسمانی، دماغی اور روحانی مشقوں کو یکجا کرکے جسم اور دماغ کے درمیان ربط پیدا کرتا ہے۔" حالیہ برسوں میں اور خاص طور پر کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے بعد یوگا کو بہت زیادہ اپنایا گیا ہے۔اسی سلسلے میں ماہر یوگا ڈاکٹر ہیمنت شرما کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے کے بعد یوگا کے آسن اور اس دوران سانس لینے کی کے بارے میں مشورہ دیا۔

یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ
یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 6:43 AM IST

پوری دنیا رواں سال 2022 کو آٹھواں یوگا ڈے منارہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ اسے شروع کیے جانے کے بعد سنہ 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو بطور 'عالمی یوگا ڈے' تسلیم کیا تھا جس کے بعد سے پوری دنیا اسے جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے۔ اس سال ساتویں یوگا کا عالمی دن (International yoga day 2021) 21 جون کو منایا جارہا ہے۔ یوگا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ زندگی میں خود کو صحتمند رکھنے کے لیے یوگا بہت ضروری ہے۔

یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ
یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ

21 جون کو اس دن کو منانے کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہےکہ بھارتی ثقافت کے مطابق موسم گرما میں محلول رہنے کے بعد، سورج دکھشنیان بن جاتا ہے۔ اس دن شمالی نصف کرہ کو زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی ملتی ہے۔ سال کے 365 دن میں سے 21 جون سال کا سب سے طویل دن ہوتا ہے۔ کیونکہ 21 جون کو سورج جلد طلوع ہوتا ہے اور دیر سے ڈوبتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر اس دور میں کوئی سادھنا کی جائے تو فطرت بھی انسان کو روحانی مقاصد تک پہنچنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اسی وجہ سے 21 جون کو 'یوگا کا عالمی دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ
یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ

پہلی مرتبہ یوگا کب منایا گیا:

سب سے پہلے بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 ستمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران تجویز پیش کی تھی۔ جس کے بعد 11 دسمبر 2014 کو وزیر اعظم مودی کی اس قرار داد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکثریت سے منظور کیا اور 21 جون 2015 کو پہلی مرتبہ یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔

یوگا کی بنیادی باتیں:

یوگا جسم، دماغ، روح اور فرد کی توانائی کی سطح پر کام کرتا ہے۔ اس کی چار وسیع درجہ بندی کی گئی ہے، جن میں کرم یوگا (جسم کا استعمال)، بھکتی یوگا (جذبات کا استعمال)، گیان یوگا (دماغ اور عقل کا استعمال) اور کریا یوگا (توانائی کا استعمال) شامل ہیں۔

یوگا کی اہمیت:

یوگا بھارت کا تحفہ ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ یوگا ایک ایسی نعمت ہے کہ اگر زندگی میں اس پر عمل کیا جائے تو انسان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت توانائی سے بھی لبریز ہوجاتا ہے۔ یوگا ایک ایسی سائنس ہے جو انسان کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ یوگا جدید دور میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک علاج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 'کرو یوگا رہو نیروگ' صرف نعرہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ سچ کے قریب بھی ہے۔ یوگا جسم کی سرگرمی بڑھانے اور بہتر صحت کے لیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

یوگا کی مختصر تاریخ:

یوگ لفظ سنسکرت سے ماخوذ ہے جس کے معنی انفرادی شعور کے ہیں۔ بھارت میں یوگا کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے۔ اس کو جسم اور روح کے مابین ہم آہنگی کی ایک حیرت انگیز سائنس سمجھا جاتا ہے۔ یوگ کی مبینہ کہانیوں کے مطابق شیو نے پہلے اپنے سات شاگردوں کو یوگا کا علم دیا تھا۔

یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ
یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ

بھارت میں یوگا کا آغاز ویدک دور سے ہی سمجھا جاتا ہے۔ یوگا کے وجود کے تاریخی ثبوت ویدک سے پہلے (2700 قبل مسیح) میں اور اس کے بعد پتنجلی کے دور تک دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مہارشی پتنجلی نے 'یوگاسوتر' کے نام سے ایک کتاب مرتب کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کتاب 2200 سال پہلے لکھی گئی تھی۔ یوگا ودیا میں شیو کو پہلے یوگی یا آدی یوگی اور پہلے گرو یا آدی گرو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

انولوم ویلوم پرانایم

  • گھر میں ایک پُرسکون جگہ تلاش کریں اور اپنی یوگا چٹائی پر بیٹھ جائیں اور اب اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی ناک پر رکھیں اور اس سے اپنے دائیں نتنھے کو مسدود کریں اور اپنے بائیں نتھنے سے سانس لیں۔
  • اب اپنے بائیں نتھنے پر اپنی انگلی رکھیں اور اپنے دائیں نتھنے کو کھولیں اور سانس چھوڑیں۔ یہی عمل آپ دوسری طرف سے بھی دہرائیں۔
  • ہر صبح تقریباً 5 منٹ تک اس پر عمل کریں۔

بھستریکا پرانایم

  • پالتی مار کر اپنی چٹائی پر بیٹھیں اور گہری سانس لیں۔ اب اپنے پیٹ کو اندر کی طرف سے کھینچتے ہوئے طاقت کے ساتھ سانس چھوڑیں۔
  • یہ عمل 3 سے 5 منٹ تک دہرائیں ۔آپ روزانہ اسے دوبار کرسکتے ہیں۔

برہما مدرا

  • سدھ آسن یا وجراسن میں بیٹھیں، اپنی گردن اور پیٹھ سیدھی رکھیں اور آہستہ آہستہ اپنی گردن کو دائیں طرف موڑیں۔ کچھ سیکنڈ کے لیے یہ پوزیشن برقرار رکھیں پھر اپنی گردن آہستہ آہستہ بائیں طرف موڑیں اور کچھ دیر تک ویسے ہی رہیں۔
  • پھر اصل پوزیشن پر واپس آجائیں، پھر اپنی گردن کو اوپر اور پھر نیچے رکھیں، کچھ سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رہیں۔ دوبارہ معمولی کی پوزیشن پر واپس آجائیں اور اب اپنی گردن کو گھڑی کی سمت اور پھر اینٹی کلاک گھمائیں۔ اس کے بعد یہاں آپ کی ایک سائیکل مکمل ہوگی۔
  • آپ اپنی سہولت کے مطابق چار سے پانچ بار اس سائیکل کو دہرا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ہیمنت کا کہنا ہے کہ یوگا میں مختلف آسنوں اور پرانایموں کی مشق سے جسمانی اور ذہنی طور پر فائدہ ہوتا ہے بشرطیکہ یہ صحیح طریقے سے انجام پایا ہو۔ یوگا کی مشق ماہر نگرانی میں کی جانی چاہئے کیونکہ اگر غلط طریقے سے کیا گیا تو یہ جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ عالمی یوگا ڈے 2021: اچھی صحت کے لیے یوگا ضروری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.