عالمی یوم اردو کے موقع پر ضلع علی گڑھ سول لائن علاقے جمال پور سبزی منڈی میں واقع بلائنڈ اسکول میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع علی گڑھ کے تمام محبان اردو کو دعوت دی گئی۔
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں نابینہ طلبہ نے بھی حصہ لیا۔ یوم اردو سے متعلق مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ، اردو میڈیم کے طلبہ، مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
یوم اردو کے موقع پر اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں بڑی تعداد میں نابینہ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جنھوں نے اردو زبان کی تاریخ، اہمیت اور اس کے استعمال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عالمی یوم اردو و یوم تعلیم کے تعلق سے پروگرام کا اہتمام اترپردیش اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن، علی گڑھ کے صدر کنور نسیم شاہد نے بتایا علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس بار بھی علامہ اقبال کے یوم پیدائش اور بارہ اکتوبر کو مولانا ابوالکلام کے یوم پیدائش کے تعلق سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں محبان اردو کو دعوت دی گئی ہے۔ اس پروگرام میں خاصی تعداد نابینہ طلبہ بھی حصہ لے رہے ہیں، اس پروگرام میں ان کا بڑا تعاون ہے۔ عالمی یوم اردو و یوم تعلیم کے تعلق سے پروگرام کا اہتمام یہ بھی پڑھیں:
کنور نسیم شاہد نے کہا کہ "اردو زبان کے ساتھ تعصب ہو رہا ہے، "آگ لگ گئی گھر کو گھر کے چراغ سے" جن لوگوں کو اردو کی ذمہ داری دی گئی ہے وہی اپنے فرائض کو انجام نہیں دے رہے ہیں۔ اردو زبان کی حفاظت اور اس کا استعمال ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے اس لیے ہمیں اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دینا چاہیے۔
عالمی یوم اردو و یوم تعلیم کے تعلق سے پروگرام کا اہتمام کنور نسیم شاہد نے مزید کہا کہ عالمی یوم اردو کے ساتھ ساتھ پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش بھی ہم لوگ آج ہی منا رہے ہیں۔ عالمی یوم اردو و یوم تعلیم کے تعلق سے پروگرام کا اہتمام اس پروگرام کو کرانے کا مقصد اردو زبان کا استعمال اور اس کا فروغ زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔ علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر آج ہم ڈاکٹر ایس یو خان کو علامہ اقبال اور سٹی ایجوکیشن آفیسر، ہیم لتہ کو 'تعلیمی ایوارڈ' مولانا ابوالکلام آزاد سے نواز رہے ہیں۔