ETV Bharat / bharat

International filmmakers come to India: انوراگ ٹھاکرنے بین الاقوامی فلم سازوں کو بھارت آنے کی دعوت دی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

وزیر اطلاعات نے بین الاقوامی فلم سازوں سے ہندوستان آ نے اور یہاں شوٹنگ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے دیکھا کہ فلم فیسٹیول میں صرف اداکاروں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کو ہی اعزاز سے نوازا جاتا تھا، لیکن اب ہم تکنیکی عملوں کو بھی اعزاز سے نواز رہے ہیں، جن کے تعاون سے ہی ایک فلم تیار ہوتی ہے۔

ٹھاکر
ٹھاکر
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 10:59 PM IST

مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیرانوراگ ٹھاکرنے اتوارکے روز یہاں ہندوستان کےبین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 52 ویں ایڈیشن کے انڈین پینیورماہ کا افتتاح کرتے ہوئے بین الاقوامی فلم سازوں سے ہندوستان آنے اور یہاں شوٹنگ کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اطلاعات نے بین الاقوامی فلم سازوں سے ہندوستان آ نے اور یہاں شوٹنگ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے دیکھا کہ فلم فیسٹیوال میں صرف اداکاروں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کو ہی اعزاز سے نوازا جاتا تھا، لیکن اب ہم ٹیکنیشنز کو بھی اعزاز سے نواز رہے ہیں، جن کے پس منظر کے لوگ ایک فلم کو مکمل کرتے ہیں ‘‘۔ اس افتتاحی تقریب نے سامعین کو اس سال کے لیے انڈین پینورما 2021 کیٹیگری کے تحت آئی ایف ایف آئی کی 24 فیچر اور 20 غیر فیچر فلموں کے آفیشل سلیکشن سے متعارف کرایا۔

مزید پڑھیں:مستقبل میں میرٹھ کھلاڑیوں کو تراشنے کا بڑا مرکز ثابت ہوگا: انوراگ ٹھاکر

ہماچل پردیش کے گورنر راجندر ارلیکر نے ٹھاکر کے ساتھ فلم سازوں اور ابتدائی فلموں سیمخور (فیچر) اور وید - دی ویژنری (نان فیچر) کے فنکاروں اورعملے کو اعزاز سے نوازا اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.