ETV Bharat / bharat

چین کا راکٹ سی زیڈ فائیو بی وائی ٹو بحرہند میں گرگیا

امریکہ خلائی ادارہ اسپیس کنٹرول اسکوارڈرن نے اب توثیق کی ہے کہ چین کا راکٹ سی زیڈ فائیو بی وائی ٹو بحرہند میں گرکر تباہ ہوگیا ہے۔

چین کا راکٹ سی زیڈ فائیو بی وائی ٹو بحرہند میں گرگیا
چین کا راکٹ سی زیڈ فائیو بی وائی ٹو بحرہند میں گرگیا
author img

By

Published : May 9, 2021, 2:28 PM IST

چین کے راکٹ سی زیڈ فائیو بی وائی ٹو بحرہند میں گرکر تباہ ہونے کے سلسلہ میں پلیٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی) کے ڈائریکٹر رگھونند کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ چینی راکٹ کس مقام پر گرا ہے؟ اس کے قطعی مقام کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ یہ مقام سعودی عرب کے صحرا ربع الخالی میں مالدیپ کے شمال میں کہیں ہے۔

کمار نے کہا کہ آج صبح زمین کے اطراف اپنا ایک چکر لگانے کے دوران اور زمین سے ٹکرانے سے پہلے یہ راکٹ بھارت کے ممبئی اور حیدرآباد کے اوپر سے اڑا اور بالآخر بحرہند میں جاگرا۔ چونکہ یہ چین کا مشن ہے، اسی لئے اصل ذرائع سے معلومات آہستہ آہستہ آرہی ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ گمراہ کن تصاویر، پیشرو مشن کی ویڈیوز اور فلموں کے کلپس بھی گشت کی جارہی ہیں۔

اسی دوران ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے اس کے گرنے کے تعلق سے اپنے بیان میں کہا کہ خلائی سرگرمیاں انجام دینے والے ممالک کو چاہئے کہ وہ خلائی اشیاء سے عوام اور زمین پر املاک کو ہونے والے خطرات کو کم کریں۔ واضح رہے کہ اس راکٹ کی لمبائی 98 فٹ، جب کہ چوڑائی 16 فٹ تھی اور اس کے ذریعے اپریل کے آخر میں چین کے نئے خلائی اسٹیشن کو مدار میں لے کر جانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ 1990 کے بعد سے 10 ٹن سے زیادہ وزنی کسی بھی مشین یا راکٹ کو زمین کے مدار میں دانستہ طور پر نہیں چھوڑا گیا تاکہ وہ بے قابو ہوکر زمین پر گرکر زیادہ نقصان کا سبب نہ بن جائے۔ مگر اب یہ 21 ٹن وزنی راکٹ زمین پر گرنے والے سب سے بڑے راکٹس میں سے ایک ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.