ممبئی : نیوی مزگاؤں ڈاکیارڈ کے سینئر افسران بھی موجود تھے 163 میٹر لمبا اور 7400 ٹن بوجھ اٹھانے والا یہ جہاز مزگاون ڈاکیارڈ میں تیار کیا گیا ہے اور اس کے 75 فیصد پرزے مقامی ہیں۔ ممبئی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب میں، مسٹر سنگھ نے مزگاؤں ڈاکیارڈ کے افسران، ان کے ساتھیوں اور آئی این ایس وشاکھاپٹنم کے آپریشن میں لگائے گئے بحریہ کے کمانڈروں اور سیلرز کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ میں اس موقع پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
انہوں نے آئی این ایس وشاکھاپٹنم پرجہاز کے فلک کی نقاب کشائی کی۔ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کے لئے پندرہویں پروگرام کے تحت بنایا گیا پہلا ڈسٹرائر جنگی جہاز ہے۔ اس میں 35 ہزار کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ کے تحت چار جنگی جہاز بنائے جانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دفاعی خرید سودے کی معلومات ویب سائٹ پر دی جائے گی
آئی این ایس وشاکھاپٹن میں اسٹیلتھ (راڈار سے بچنے) کی صلاحیت ہے۔ اس میں سطح سے سطح اور سطح سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے اہداف، گائیڈڈ میزائلیں، درمیانے اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والی توپیں، آبدوز تباہ کرنے والے میزائیل نصب کی گئی ہیں۔ اس کے آپریشن اور انتظام کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ یہ فی گھنٹہ 300 سمندری میل کی رفتارسے بڑھ سکتا ہے۔
مقامی طور پر تیار کردہ خصوصی معیار کے اسٹیل 249اے سے بنا یہ جہاز ہندوستان میں اب تک بنائے گئے سب سے طویل تباہ کن جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ بحریہ نے آج صبح ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں کہا گیا ہے - وہ چوکنا، طاقتور اور ہمیشہ فاتح ہے۔
یو این آئی