ETV Bharat / bharat

Department of Social Justice: ذات پات کے نام پر ناانصافی کی جارہی ہے: نواب ملک

جمہوریت کو غلط پیرائے میں استعمال کرتے ہوئے آج ملک میں جمہوریت کو منفی طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ ذات پات کے نام پر ناانصافی کی جارہی ہے۔ مذہب کے نام پر لنچنگ ہورہی ہے۔

Nawab Malik
نواب ملک
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 10:52 PM IST

آئین مخالف ماحول پیدا کرکے کچھ لوگ آج ملک میں سیکولرازم کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ یہ باتیں آج این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے یومِ آئین کے موقع پر ممبئی این سی پی کے سماجی انصاف شعبے کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کے دوران کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر Dr. Baba Sahib Ambedkar نے آج کے ہی دن ملک کا آئین پیش کیا تھا جس میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ بھارت ایک جمہوری اور سوشلسٹ و سیکولر ملک رہے گا۔ آئین میں ترمیم میں جاسکتی ہے لیکن یہ ترمیم بھی آئین کے ہی مطابق ہونی چاہئے نیز آئین میں ترمیم کا اختیار حکومت کو ہے۔ لیکن آئین کی بنیاد میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے جس کی صراحت بھی آئین میں موجود ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہی دیگر کئی ممالک آزاد ہوئے لیکن ان ممالک میں جمہوریت Democracy قائم نہیں رہ سکی۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت کی برقراری ہمارے آئین کی مضبوطی و استحکام کی وجہ ہے۔ جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق دئے گئے ہیں۔ایک جمہوری ملک میں حکمران آقا نہیں بلکہ خادم ہوتے ہیں اور ملک کے عوام ہی ملک چلانے کے لیے نظام کا انتخاب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میری لڑائی شہر میں جاری ناانصافی کے خلاف ہے: نواب ملک

نواب ملک نے کہا کہ آئین کے ذریعے معاشرے میں معاشی عدم مساوات کو ختم کرنا حکومت کا کام ہے۔ لیکن آج 11 فیصد لوگ ملک کی 90 فیصد دولت کے مالک ہیں اور 90 فیصد کے پاس محض 10 فیصد دولت ہے۔ یہ مساوات پر مبنی معاشرہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں جو پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ان کا مقصد امیر کومزید امیر بنانا ہے۔نواب ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بیچنے والے لوگ ہیں جبکہ اڈانی اور امبانی خریدار ہیں۔مساوات پر مبنی معاشرہ ہمارے آئین کا بنیادی اصول ہے لیکن افسوس کہ مرکز ی حکومت اس کو تباہ کررہی ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ فیصلہ کرنے کا حق ہمیں آئین نے دیا ہے۔ اگر عوام کو تسلیم نہ ہو تو عوام کو حکومت مخالف موقف اختیار کرنے کا حق ہے۔ عوام کے ذریعے ایسا موقف اختیار کرنے کے بعد حکومت کے پاس دو قدم پیچھے ہٹنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا جسے ملک کے کسانوں نے اپنے احتجاج سے دکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قوم پرستی منووادی نظریے پر مبنی ہے۔بی جے پی سماج میں ذات پات کے نظام کودوبارہ واپس لانا چاہتی ہے۔یہ جعلی قوم پرستی ہے اور ہم اسے ہرگزقبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سیکولر، سوشلسٹ اور جمہوری نظام کا حامل ملک ہے اور یہی راشٹروادی کانگریس کا راشٹر واد ہے۔ ہماری قوم پرستی آئین کے اصولوں کے مطابق ہے اور اس کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں جدوجہد کرنی ہوگئی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.