ETV Bharat / bharat

Indian Student in Ukraine: یوکرین میں زخمی طالب علم بھارتی سفارت خانے سے مدد کا منتظر

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 6:17 PM IST

یوکرین میں گولیوں سے زخمی ہونے والے دہلی کے ہرجوت سنگھ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے اگر دوسری زندگی ملی ہے تو میں اسے جینا چاہتا ہوں لیکن ابھی تک بھارتی سفارت خانے سے کوئی مدد نہیں ملی ہے۔ میں سفارت خانے سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے یہاں سے نکالا جائے، مرنے کے بعد چارٹر طیارہ بھیجنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ Injured Indian student in Ukraine

Injured Indian student in Ukraine
یوکرین میں زخمی بھارتی طالب علم

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے درمیان یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک بھارتی طالب علم کو گولی لگنے کی خبر آج موصول ہوئی ہے۔Injured Indian student in Ukraine

یوکرین میں زخمی بھارتی طالب علم، بھارتی سفارت خانے سے ابھی تک کوئی مدد نہیں ملی

گولی لگنے والے طالب علم کی شناخت ہرجوت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو دہلی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہرجوت سنگھ فی الحال کیف کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ہرجوت سنگھ اے این آئی کو پوری تفیصلات بتائی ہے اور حکومت سے ہند جلد از جلد اپنے ملک واپس لے جانے کی اپیل بھی کی ہے۔

ہرجوت سنگھ نے بتایا کہ یہ 27 فروری کا واقعہ ہے، ہم ایک ٹیکسی میں 3 افراد سوار تھے جو 3rd چیک پوائنٹ پر جا رہے تھے جہاں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہمیں واپس جانے کو کہا گیا۔ واپس آتے وقت ہماری کار پر متعدد گولیاں چلائی گئیں جس کی وجہ سے مجھے کئی گولیاں لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Conflict: یوکرین میں گولی لگنے سے بھارتی طالب علم زخمی

انھوں یہ بھی کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ مرنے کے بعد کوئی چارٹر (طیارہ) بھیجیں، مجھے اگر دوسری زندگی ملی ہے تو میں اسے جینا چاہتا ہوں۔ میں سفارت خانے سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے یہاں سے نکالا جائے، مجھے وہیل چیئر جیسی سہولیات فراہم کی جائیں اور دستاویزات میں میری مدد کی جائے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے ابھی تک کوئی مدد نہیں ملی۔ میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، ہر روز وہ کہتے ہیں کہ ہم کچھ کریں گے لیکن ابھی تک کوئی مدد نہیں ہوئی،"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.