ETV Bharat / bharat

Hajj 2023 حج سے متعلق انفارمل پریس بریفنگ

مرکزی وزیر اقلیت اسمرتی ایرانی نے حج سے متعلق ایک انفارمل پریس بریفنگ کی، جس میں انہوں نے حج 2023 سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ مرکزی وزیر اقلیت اسمرتی ایرانی نے کہا اس بار اقلیتی امور کی وزارت اور وزارت صحت بھارتی عازمین حج کے لئے مل کر کام کر رہی ہے۔ پوری رپورٹ پڑھیں۔

حج سے متعلق انفارمل پریس بریفنگ
حج سے متعلق انفارمل پریس بریفنگ
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 9:03 PM IST

حج سے متعلق انفارمل پریس بریفنگ

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے شاستری بھون میں آج مرکزی وزیر اقلیت اسمرتی ایرانی نے حج سے متعلق ایک انفارمل پریس بریفنگ کی، جس میں انہوں نے حج 2023 سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ مرکزی وزیر اقلیت اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس بار اقلیتی امور کی وزارت اور وزارت صحت بھارتی عازمین حج کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب وزارت صحت عازمین حج کے پیش نظر سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل اقلیتی امور کی وزارت تنہا کام کرتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ اور ڈیٹیل اسکریننگ کرانی ہوگی۔ اس کے لیے پہلے عازمین کو پرائیویٹ لیب میں پیسہ خرچ کرنا ہوتا تھا تاہم رواں برس ایسا نہیں ہوگا۔ اب وزارت صحت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جو بھی ٹیسٹ اور جانچ کی جانی ہے وہ تمام سرکاری ہسپتالوں سے کی جائے۔ اس کے لیے وزارت صحت ضلع سطح پر کیمپ لگائے گی۔ جس سے عازمین کو در بدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی ہوگی بلکہ وہ اپنے گھر کے قریب ہی سرکاری ہسپتالوں سے یہ تمام جانچ کروا سکیں گے اور اس کے لئے کسی بھی طرح کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

وزارت صحت میں ایڈیشنل سیکریٹری لو اگروال نے بتایا کہ رواں برس تمام ایئرپورٹ پر ہیلتھ اسپیشل فیسلٹیز دی جائے گے اور ساتھ ہی سعودی میں بھی ایک ٹیم جائے گی، جو وہاں سے انالیسس کرکے بتائیں گے کہ وہاں صحت سے متعلق کن سہولیات کی ضرورت ہے۔ بھارت سے میڈیکل ٹیم سعودی عرب اپریل کے پہلے ہفتے میں روانہ ہوگی، جس میں تمام اسپیشلسٹ شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی پہلی بار ہوگا جب جن اوشدھی کیندر کا استعمال کیا جائے گا۔ جن اوشدھی کیندر سے دوائی خرید کر سعودی عرب میں ہیلتھ کیمپ میں بھیجی جائیں گی۔ رواں برس عازمین کے لیے ایک ہیلتھ کارڈ بھی بنایا گیا ہے، جس میں تمام ٹیسٹ کی جانکاری ہوگی اس کے لیے سبھی ریاستی حج کمیٹیوں کو بتایا جا چکا ہے۔ انہوں نے ویکسین کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاستوں کو بتایا ہے کہ تمام عازمین حج کو کیمپ لگا کر ٹیکہ لگایا جائے گا۔

سرکاری خرچ پر حج کے لئے نہیں جاسکتے

وہیں اسمرتی ایرانی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے صرف وی آئی پی حج کوٹہ ختم نہیں کیا بلکہ ہم نے وی آئی پی دورے پر بھی پابندی لگا دی ہے، اس سے قبل کئی وی آئی پی دورہ حج کے نام پر سرکاری خرچ پر سعودی عرب جاتے تھے، اس سال وہ تمام چیزیں بند ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جمعہ کے روز یعنی کے 31 مارچ کو حج 2023 کے لیے قرعہ اندازی بھی کی جائے گی۔

ہر برس حج کے نام مفت سرکاری خدمات حاصل کرنے والے وی آئی پی کوٹے کو پوری طرح سے ختم کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج کے ساتھ بڑی تعداد میں سعودی عرب حج کرنے کے لئے بھارت سے سرکاری خرچ سے وفد روانہ ہوتا تھا لیکن اب اس پر مکمل طور سے پابندی عائد کی گئی ہے۔۔ اس بار اقلیتی امور کی وزارت اور وزارت صحت بھارتی عازمین حج کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔

اس سے پہلے اقلیتی امور کی وزارت اکیلے کام دیکھتی تھی۔ مسلم معاشرے میں سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کے مطابق رواں برس حج کمیٹی آف انڈیا کا حج کوٹہ 1،75،025 مقرر کیا گیا ہے۔ اس بار حکومت ہند نے حج کے سلسلے میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس بار حج کے لیے وی آئی پی کوٹہ ختم کردیا گیا ہے پہلے وی آئی پی سرکاری خرچ پر سعودی عرب جاتے تھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ اس بار کوئی وی آئی پی وفد سعودی عرب نہیں جائے گا اور 4314 مسلم خواتین اکیلےحج پر جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار 4314 مسلم خواتین محرم کے بغیر حج پر جائیں گی۔ ان کے ساتھ اس بار اقلیتی امور کی وزارت اور وزارت صحت بھارتی عازمین حج کے حوالے سے مل کر کام کر رہی ہے۔ اس سے پہلے اقلیتی امور کی وزارت اکیلے کام دیکھتی تھی۔ اسمرتی ایرانی نے بتایا کہ ریاستی حکومت عازمین حج کے لیے کیمپوں کا اہتمام کرے گی جو ویکسین نہیں لگوا سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Haj Committee Chairman بہار سے کل 5640 عازمین حج نے درخواست جمع کیا، بغیر محرم کے جانے والی خواتین کی تعداد چوالیس

اس کے ساتھ ہی وزارت صحت سے منسلک ٹیم تمام پابندی والے مقامات پر موجود رہے گی۔ دوسری جانب وزارت صحت کی ایک ٹیم سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ جائے گی اور بھارتی عازمین حج کے پیش نظر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو یہ تمام سہولیات مفت دستیاب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.