ETV Bharat / bharat

'مہنگائی نے عام لوگوں کی کمر توڑدی ہے'

سونیا گاندھی نے کہا کہ خوردنی تیل، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمانوں چھوتی قیمتوں نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

sonia gandhi
سونیا گاندھی
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 5:34 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوردنی تیل، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمانوں چھوتی قیمتوں نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

جمعرات کو کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹریوں اور سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز گاندھی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل، دالوں اور ضروری اشیا کی قیمتیں عام لوگوں کے دسترس سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کورونا کی دوسری لہر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے بےشمار خاندانوں کو تباہ کردیا۔ اس وبا نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وبائی مرض میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس تباہی کی وجہ سے ان گنت خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کورونا ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرے: سونیا

کانگریس صدر نے کہا کہ اب کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس میں دوسری لہر کی طرح بحرانی حالات پیدا نہ ہوں ، لہذا ضروری اقدامات اٹھانے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں اب تک حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے ایک قرطاس ابیض تیار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان تمام تجاویز کو دھیان میں رکھے گی جس سے ممکنہ تیسری لہر کے اثرات کو کم کیا جاسکے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.