اسمارٹ سٹی مہم، اَمرِت اور پی ایم آواس یوجنا-شہری کی 6ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک آن لائن تقریب میں رہائش اور شہری امور کی مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سٹی انعامات کی فہرست جاری کی۔ وزارت میں سیکرٹری درگا شنکر مشرا اور مختلف ریاستی حکومت کے سینیئر افسران نے اور اسمارٹ سٹی مہم کے تحت شہروں کے چیف ایگزیکیٹیو افسران نے بھی آن لائن تقریب میں حصہ لیا۔
مدھیہ پردیش کے شہر اندور اور گجرات کے شہر سورت نے مشترکہ طور پر سٹی ایوارڈ جیتا اور اترپردیش نے انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈ 2020 کے تحت ریاستی انعام جیتا۔
علاوہ ازیں گجرات کے شہر احمدآباد، اترپردیش کے شہر وارانسی اور جھارکھنڈ کے شہر رانچی نے اسمارٹ سٹی کی قیادت کے ایوارڈ جیتے۔ نو شہروں کو موسمیات کے مطابق ماحولیات کو ترقی دینے کے لیے چار ستارہ ترجیح دی گئی۔ ان شہروں میں سورت، اندور، احمدآباد، پونے، وجے واڑہ، راجکوٹ، وشاکھاپٹنم، پنپری-چِنچوڑ اور بڑودہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کاموں کے معیار کی قلعی کھل گئی
یہ بھی پڑھیں: بھوپال اسمارٹ سٹی مشن کی درجہ بندی میں سرفہرست
یو این آئی