اندور: بابری مسجد انہدام کی 30ویں برسی کے موقع پر اندور میونسپل کارپوریشن کونسل کی میٹنگ میں اس دن کو شوریہ دیوس (یوم شجاعت) کے طور پر منایا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کونسل کی کانفرنس میں میئر نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کار سیوکوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران کانفرنس کے افتتاح کے موقعے پر میئر پشیامتر بھارگوا کے ساتھ بی جے پی ارکان نے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقعے پر میئر پشیامترا بھارگوا نے کہا کہ شوریہ دیوس پر شری رام کا نعرہ لگانا ہمارا پیدائشی حق ہے۔ Anniversary Of Babri Masjid Demolition
مزید پڑھیں:۔ Babri Masjid Demolition Anniversary بابری مسجد سانحہ: کب کیا ہوا-ایک نظر
واضح رہے کہ تین گنبدوں والی قدیم مسجد شہنشاہ بابرکے دور میں اودھ کے حاکم میر باقی اصفہانی نے 1528ء میں تعمیر کرائی تھی۔ 27مارچ 1932ء کو گئو کشی کے نام پر ہندو انتہا پسندوں نے بابری مسجد کو نشانہ بناکر پہلی مرتبہ ہنگامہ برپا کیا تھا اور مسجد میں گھس کر بلوائیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی اور چھ دسمبر 1992 کو کارسیوکوں نے بابری مسجد کو منہدم کردیا تھا۔ تبھی سے ہر برس 6 دسمبر کو رام جنم بھومی کی حامی تنظیمیں ’شوریہ دیوس’ یعنی یوم شجاعت اور مسلم تنظیمیں ’یوم سیاہ‘ کے طور پر مناتی آرہی ہیں۔