گوہاٹی: اروناچل پردیش کے توانگ میں 9 دسمبر کو چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے بھارتی فوج کے چھ فوجیوں کو گوہاٹی کے واششٹ میں واقع فوج کے 151 بیس اسپتال میں ہوائی جہاز سے لے جایا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ زخمی جوانوں کو 9 دسمبر دوپہر کو توانگ سے ہوائی جہاز سے علاج کے لیے گوہاٹی لایا گیا۔Six injured Soldiers Admitted to Army Hospital
واضح رہے کہ 9 دسمبر کو اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس دوران دونوں ممالک کے فوجی زخمی ہوئے۔ پی ایل اے کے دستوں نے 9 دسمبر کو توانگ سیکٹر میں ایل اے سی کو عبور کیا تھا۔ اس دوران بھارتی فوجیوں نے ان کا مضبوطی اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا۔ آمنے سامنے دونوں طرف سے کچھ اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس کے بعد دونوں فریق فوراً پیچھے ہٹ گئے۔
دریں اثنا، مشرقی لداخ میں جھڑپ کے بعد بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان یہ پہلی مبینہ جھڑپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: China Statement on Border Clash سرحد پر فوجیوں کے تصادم کے بعد چین کا بیان سامنے آیا
India China Border Clash میڈیا رپورٹ نہ کرتا تو وزیراعظم توانگ معاملے پر خاموش رہتے، اویسی
یواین آئی