ETV Bharat / bharat

Budget 2022: دفاعی شعبہ میں میک ان انڈیا پر زور

حکومت نے دفاعی شعبہ میں میک ان انڈیا کے بنیاد پر خود کفیل بھارت کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے خرید کے بجٹ کا 68 فیصد حصہ گھریلو کمپنیوں کے لیے مقرر کردیا ہے۔ Defence Budget 2022

دفاعی شعبہ کے لیے سوا پانچ لاکھ کروڑ روپے مختص
author img

By

Published : Feb 1, 2022, 5:11 PM IST

حکومت نے دفاعی شعبہ میں خود کفیل کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھانے کے ساتھ ساتھ موجودہ چیلنجوں سے نپٹنے کے لیے مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مقصد سے دفاعی بجٹ میں 9 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے سوا پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا ہے۔ Private Push for Defence in Budget 2022

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز مالی برس 2022-23 کے لیے لوک سبھا میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی بجٹ کے لیے 5,25,166 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں پنشن کی مد میں دی جانے والی رقم بھی شامل ہے۔ یہ سال 2021-22 کے چار لاکھ 78 ہزار 196 کروڑ کے دفاعی بجٹ کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرمایے کی تقسیم کو 152,369 کروڑ روپے کیا گیا ہے، جو مالی برس 2021-22 کے 135,000 کروڑ کے مقابلہ میں 12.6 فیصد زیادہ ہے۔ دفاعی بجٹ میں ریونیو کا حصہ 2.39 لاکھ کروڑ اور پنشن کے لئے 1.19 لاکھ کروڑ روپے رکھے گیے ہیں۔

حکومت نے دفاعی شعبہ میں میک ان انڈیا کی بنیاد پر خود کفیل بھارت کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خرید کے بجٹ کا 68 فیصد حصہ گھریلو کمپنیوں کے لیے مقرر کردیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں مقررہ خریداری بجٹ کا 68 فیصد حصہ گھریلو کمپنیوں سے خریداری میں صرف کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔ اس سے دفاعی شعبہ میں درآمد کم ہوگی اور گھریلو سطح پر ہی مسلح افواج کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس کے علاوہ نجی شعبہ کی شراکت بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب دفاعی تحقیق و ترقی کو بھی نجی شعبہ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ بجٹ میں یہ التزام کیا گیا ہے کہ دفاعی تحقیق و ترقی کے لیے مقررہ مختص کی 25 فیصد رقم نجی شعبہ کے ساتھ تعاون میں خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ اور اس کی توثیق کے لیے نجی کمپنیوں کے لئے ایک آزاد ادارہ قائم کیا جائے گا۔

غیرمنافع بخش سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم) نے خریداری بجٹ کی 68 فیصد رقم گھریلو کمپنیوں کے لئے مقر ر کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ادارہ کے صدر ایس پی شکلا نے کہاکہ اس سے سرمایہ کاری کا بہاؤ بنا رہے گا اور صلاحیت سازی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے پہلے گھریلو کمپنیوں سے خریداری کے لئے 58 فیصد حصہ مقرر تھا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی نظام اور پلیٹ فارم کے لیے ٹیسٹنگ اور توثیقی ادارہ کے قیام سے گھریلو صنعت کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.