نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمان عبدالخالق نے مغلوں سے متعلق بیان دے کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ رکن پارلیمان عبدالخالق نے کہا کہ مغلوں نے بھارت کو روڈ میپ دیا۔ مغلوں نے ہی بھارت کو بنایا اور ملک کو پہلی بار 'ہندوستان' کا خطاب دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغلوں کے بغیر ملک کی آزادی کی جدوجہد ناقص ہے۔ تاہم اس بیان پر تنازع کے بعد انہوں نے وضاحت بھی دی ہے۔Abdul Khaliq Statement Regarding Mughals Emperor
-
#WATCH via ANI Multimedia | Congress MP Abdul Khaliq sparks fresh controversy by saying that he is proud of the Mughals as they shaped India and made Hindustanhttps://t.co/MVekVWlGj5
— ANI (@ANI) August 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH via ANI Multimedia | Congress MP Abdul Khaliq sparks fresh controversy by saying that he is proud of the Mughals as they shaped India and made Hindustanhttps://t.co/MVekVWlGj5
— ANI (@ANI) August 30, 2022#WATCH via ANI Multimedia | Congress MP Abdul Khaliq sparks fresh controversy by saying that he is proud of the Mughals as they shaped India and made Hindustanhttps://t.co/MVekVWlGj5
— ANI (@ANI) August 30, 2022
مزید پڑھیں:۔ Owaisi Slams BJP & Modi: 'مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار مغل ہیں، پی ایم مودی نہیں'
عبدالخالق نے کہا کہ 'میں نے ٹویٹ نہیں کیا۔ میں نے صرف ایک ٹویٹ پر کمنٹ کیا تھا۔ اب جب کہ یہ وائرل ہو گیا ہے، میں کیا کر سکتا ہوں؟ ہاں میں اب بھی کہتا ہوں کہ یہ مغل حکمران تھے جنہوں نے بھارت کو پہلی بار ہندوستان کہا تھا۔ اس سے پہلے اس ملک کو کسی نے ہندوستان نہیں کہا تھا۔ پہلے چھوٹی چھوٹی ریاستیں تھیں۔ مغلیہ دور حکومت میں بھارت نے ایک مکمل ملک کی صورت اختیار کیا۔ جس میں مشرق، مغرب، شمال، جنوب سب ہیں۔