کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے بری طرح متاثر ہونے والی معیشت اب دوبارہ پٹری پرلوٹ رہی ہے کیونکہ رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 20.1 فیصد درج کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی برس کی اسی سہ ماہی میں، مکمل تالابندی کی وجہ سے جی ڈی پی منفی 24.4 فیصد درج ہوئی تھی۔
مرکزی دفتر شماریات (سی ایس او) کی جانب سے منگل کے روز جاری ہونے والے اقتصادی ترقی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کا تخمینہ 26.95 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو کہ رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 32.38 لاکھ کروڑ روپے ہو چکا ہے۔ تاہم مجموعی ویلیو ایڈیڈ (جی وی اے) 18.8 فیصد بڑھ کر 25.66 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 30.48 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: رواں مالی برس جی ڈی پی شرح نمو 9.3 فیصد رہ سکتی ہے: موڈیز
- بھارتی ہوا بازی صنعت کو 260 ارب روپے کے خسارے کا امکان
اعداد و شمار کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی موجودہ مارکیٹ قیمت پر 51.23 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ مالی برس کی اسی سہ ماہی کے 38.89 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 31.7 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح جی وی اے بھی 26.5 فیصد بڑھ کر 36.53 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 46.20 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
یو این آئی