ETV Bharat / bharat

بمل پٹیل انٹرنیشنل لا کمیشن کے لیے منتخب

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ "ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر بمل پٹیل کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین قانونی یونٹ انٹرنیشنل لا کمیشن کے لیے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 10:58 PM IST

India's Bimal Patel Elected To UN's International Law Commission
بمل پٹیل انٹرنیشنل لاء کمیشن کے لیے منتخب

پروفیسر بمل این پٹیل کو اقوام متحدہ کے قانونی ماہرین کے ادارے انٹرنیشنل لا کمیشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بمل این پٹیل کی مدت کار یکم جنوری 2023 سے شروع ہوگی اور پانچ برس تک رہے گی۔ بھارت کے مستقل مشن نے ٹویٹ کیاکہ مسٹر پٹیل کو ایشیا پیسیفک خطے میں 192 میں سے 163 ووٹ ملے ہیں۔

مشن نے کہا، "بھارت کے پروفیسر بمل پٹیل بین الاقوامی لاکمیشن میں پانچ سال کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ ہمارا تعاون قانون پر مبنی آرڈر کو برقرار رکھنے کی نمائندگی کرے گا، جسے قانون کے ذریعہ نشان زدکیا گیا ہے۔"

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر بمل پٹیل کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین قانونی یونٹ انٹرنیشنل لاء کمیشن کے لیے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ بھارتی امیدوار کی زبردست حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا شکریہ۔"

بمل این پٹیل دفاعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کے رکن ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2021-22) میں ہندوستان کی رکنیت پر پرنسپل اکیڈمک ایڈوائزر بھی ہیں اور ہندوستان کے 21 ویں لاء کمیشن (2015-2018) کے رکن بھی رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل لا کمیشن بین الاقوامی قانون کی ترقی اور ضابطہ بندی کی ذمہ داری نبھانے والے اقوام متحدہ کے قانونی ماہرین کا ایک ادارہ ہے۔ اس کے 34 ارکان ہیں، جنہیں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ذریعہ پانچ برس کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.