ETV Bharat / bharat

Indians' Safety in Ukraine Top Priority: 'یوکرین میں مقیم بھارتی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح'

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل United Nations Security Council (یو این ایس سی) کی پیر کو منعقدہ میٹنگ میں، بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے بھارتی شہریوں کی حفاظت پر زور دیا اور کہا کہ 'اپنے شہریوں کی بھلائی ہماری اولین ترجیح ہے'۔

'یوکرین میں مقیم بھارتی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح
Indians' Safety in Ukraine Top Priority
author img

By

Published : Feb 22, 2022, 5:15 PM IST

بھارت نے کہا ہے کہ یوکرین-روس سرحد پر کشیدگی Ukraine-Russia Tensions بڑھنے سے خطے کی سلامتی اور امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے یوکرین میں 20 ہزار سے زیادہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل United Nations Security Council (یو این ایس سی) کی پیر کو منعقدہ میٹنگ میں، بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے بھارتی شہریوں کی حفاظت پر زور دیا اور کہا کہ 'اپنے شہریوں کی بھلائی ہماری اولین ترجیح ہے'۔

انہوں نے کہا کہ '20 ہزار سے زیادہ بھارتی شہری اور طلباء یوکرین کے مختلف حصوں اور سرحدی علاقوں میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ٹی ایس ترومورتی نے کہا کہ 'روس اور یوکرین کے درمیان سرحد پر کشیدگی بڑھنے سے خطے کی امن و سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تمام ممالک کے جائز سیکورٹی مفادات اور طویل مدتی امن و استحکام کے پیش نظر تناؤ کو کم کرنا فوری ترجیح ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے تعمیری سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ موجودہ بحران کے حل کے لیے سفارتی سطح پر بات چیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہمیں منسک معاہدے کے التزامات کے نفاذ کو آسان اور سہولت سے پر بنانے کے لیے کوشش کرنے کی ضرورت ہے'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.