ETV Bharat / bharat

Operation Ganga: آپریشن گنگا کی آج ہنگری سے آخری پرواز، تمام بھارتی بوڈاپیسٹ جلد از جلد پہنچیں

ہنگری میں بھارتی سفارت خانے نے آج ایک ٹویٹ میں یوکرین میں پھنسے طلبا کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان ہنگری کے بوڈاپیسٹ میں ہنگری سٹی سنٹر پہنچنے کو کہا تھا۔ ایک اور ٹویٹ میں، یوکرین میں بھارتی سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے درخواست کی جو ابھی تک یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں وہ بنیادی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے گوگل فارم کو پُر کریں۔ Stranded Indian in Ukraine

Indians in Ukraine asked to reach Hungary capital Budapest, fill Google form
آپریشن گنگا کی آج ہنگری سے آخری پرواز
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 4:18 PM IST

ہنگری میں بھارتی سفارت خانے کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں بھارتیوں کو بتایا گیا کہ تمام لوگ جلد از جلد ہنگری کے بوڈاپیسٹ پہنچیں۔Stranded Indian in Ukraine

سفارت خانے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستانی سفارت خانے نے آج آپریشن گنگا کا آخری مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ رہائش میں مقیم تمام طلباء سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان Hungariacitycentre، Rakoczi Ut 90، Budapest پہنچ جائیں۔ Operation Ganga

  • Important Announcement: Embassy of India begins its last leg of Operation Ganga flights today. All those students staying in their OWN accommodation ( other than arranged by Embassy) are requested to reach @Hungariacitycentre , Rakoczi Ut 90, Budapest between 10 am-12 pm

    — Indian Embassy in Hungary (@IndiaInHungary) March 6, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے ساتھ ہی کیف میں بھارتی سفارت خانے نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے۔

کیف میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ تمام ہندوستانی شہری جو ابھی بھی یوکرین میں مقیم ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر منسلک گوگل فارم میں موجود تفصیلات کو پُر کریں، ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ محفوظ رہیں مضبوط رہیں۔ اس ٹویٹ کے ساتھ گوگل فارم کا لنک بھی شیئر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Stranded in Ukraine: اگرہمیں کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار سفارت خانہ، سُمی میں پھنسے بھارتی طلبا

روسی حملے کے بعد یوکرین میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے آپریشن گنگا شروع کی گئی ہے۔

ملک کی 6 نجی ایئرلائنز سمیت فضائیہ بھی اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔ آپریشن گنگا کے ذریعے ہزاروں افراد کو ان کے وطن واپس لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہفتہ کو، وزارت خارجہ نے کہا کہ تقریباً تمام ہندوستانیوں نے یوکرین کے خارکیو شہر کو چھوڑ دیا ہے اور حکومت کی بنیادی توجہ سُمی سے شہریوں کو نکالنا تھا کیونکہ یہ جاری تشدد اور نقل و حمل کی کمی کی وجہ چیلنجنگ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.