وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع کیا ،’گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب چھ پروازیں ہندوستان کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ اس میں پولینڈ سے پہلی پروازیں بھی شامل ہیں۔ مزید 1377 ہندوستانی شہریوں کو یوکرین سے واپس لایا گیا‘۔
سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کی شام کہا کہ اگلے تین دنوں میں ہندوستانی شہریوں کو لانے کے لیے 26 پروازیں طے کی گئی ہیں اور پولینڈ اور سلوواک ریپبلک کے ہوائی اڈے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کا ایک C-17 گلوب ماسٹر بھی ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے رومانیہ روانہ ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
'Operation Ganga: 218 Indians arrived in New Delhi آپریشن گنگا کے تحت یوکرین میں پھنسے 218 بھارتیوں کی واپسی
آپریشن گنگا کے تحت اب تک جنگ سے متاثرہ یوکرین سے مدھیہ پردیش کے بھی 60 افراد بحفاظت ہندوستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کے 193 افراد کے یوکرین میں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے 60 افراد کو بحفاظت ہندوستان لایا جا چکا ہے۔