ETV Bharat / bharat

Indian Railways to Roll Out Double-Decker Trains: ڈبل ڈیکر ریل سروس کا جلد آغاز

پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مرکزی بجٹ 2022-23 میں ریلوے کے بجٹ میں اس ڈیزائن کی ٹرینوں کی ایک جوڑی کے لیے 40 ڈبوں کی تیاری پر 160 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ریلوے کا منصوبہ ہے کہ پہلے مرحلے میں بیس بوگیوں کی دو ٹرینیں بنائی جائیں گی۔ Railways Plans Double Decker Trains

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 8:02 AM IST

ٹرین
ٹرین

انڈین ریلوے اب ایسی دو منزلہ ٹرینیں بنانے جا رہا ہے جس میں نچلی منزل میں سامان لے جایا جا سکے گا اور مسافر اوپری منزل میں سفر کر سکیں گے۔ Railways Plans Double Decker Trains

ذرائع نے یہاں بتایا کہ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مرکزی بجٹ 2022-23 میں ریلوے کے بجٹ میں اس ڈیزائن کی ٹرینوں کی ایک جوڑی کے لیے 40 ڈبوں کی تیاری کے لیے 160 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ریلوے کا منصوبہ ہے کہ پہلے مرحلے میں بیس بوگیوں کی دو ٹرینیں بنائی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر چیئر کار والی کوچ میں نچلی منزل سے سیٹیں ہٹا کر وہاں اسٹوریج کی جگہ بنائی گئی ہے اور دونوں طرف کے دروازوں کے ارد گرد اور بالائی منزل میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ اس طرح کے نئے ریک ایئر کنڈیشنڈ اور نان ایئر کنڈیشنڈ دونوں قسم کے ہو سکتے ہیں۔ ان کا میل ٹرینوں میں استعمال ہونے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاک، پارسل، کورئیر کا سامان، دو پہیہ گاڑیاں، منتقلی پر گھریلو سامان، پھل، سبزیاں، دودھ اور دیگر دودھ کی مصنوعات، پولٹری مصنوعات، مچھلی، غذائی اجناس وغیرہ اس قسم کی گاڑیوں میں لے جایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس

ذرائع نے بتایا کہ اگر دونوں ریک پائلٹ آپریشن میں کامیاب ہوئے تو ایسی مزید کوچیں بنائی جائیں گی۔ یہ کوچیں نئی ایل ایچ بی ٹیکنالوجی سے بنائی جائیں گی اور انہیں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکے گا۔ یہ مسافر اور سامان والی ٹرینیں ایسے سامان لے جائیں گی جنہیں مسافر اسٹیشنوں پر مشترکہ پلیٹ فارم پر رکھا، لوڈ یا اتارا جا سکتا ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.