ETV Bharat / bharat

پاکستانی جیل سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا - etv bharat urdu

15 نومبر کو تمام 20 ماہی گیر اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچے۔ ماہی گیروں میں سے ایک نے اپنے خاندان کو امداد فراہم کرنے پر مرکزی حکومت کی ستائش کی۔ رویندر سنگھ نے کہا کہ "ہم سمندر میں پکڑے گئے تھے اور پچھلے چار سالوں سے لانڈھی جیل میں بند تھے۔ ہم مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے اہل خانہ کو 9,000 روپے فراہم کیے جب ہم پاکستان کی جیل میں تھے۔"

jIndian fisherman released from Pak jail after four years thank PM Modi

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 1:31 PM IST

اٹاری (پنجاب): چار سال پاکستانی جیل میں قید رہنے کے بعد رہا ہوئے بھارتی ماہی گیروں نے ملک پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ ماہی گیروں نے کہا کہ جب وہ جیل میں تھے تب وزیر اعظم نے ان کے اہل خانہ کی مالی مدد کی۔

مجموعی طور پر 20 بھارتی ماہی گیروں کو سزا پوری ہونے پر کراچی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ان میں سے بہت سے لوگوں کو لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل، ملیر، کراچی سے رہا کیا گیا، انہیں چار سال قبل گرفتار کر کے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

15 نومبر کو تمام 20 ماہی گیر اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچے۔ ماہی گیروں میں سے ایک نے اپنے خاندان کو امداد فراہم کرنے پر مرکزی حکومت کی ستائش کی۔ رویندر سنگھ نے کہا کہ "ہم سمندر میں پکڑے گئے تھے اور پچھلے چار سالوں سے لانڈھی جیل میں بند تھے۔ ہم مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے اہل خانہ کو 9,000 روپے فراہم کیے جب ہم پاکستان کی جیل میں تھے۔"

ایک دوسرے ماہی گیر نے کہا کہ وہ کلاؤڈ نائن پر ہے اور چار سال بعد اپنے خاندان سے ملنے کا منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے 8 نومبر کو پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارت کار کو طلب کیا اور پاکستان کی طرف سے بھارتی ماہی گیروں پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج درج کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جیل سے 18 برس بعد رہا ہونے والی خاتون کی روداد

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو وزارت خارجہ نے طلب کیا تھا۔ پاکستانی ایجنسی نے 6 نومبر 2021 کو بھارتی ماہی گیری کی کشتی 'جلپری' پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ماہی گیر ہلاک اور دوسرا ماہی گیر شدید زخمی ہو گیا۔

اس ماہ کے شروع میں بھارتی حکومت نے 10 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، جنہیں غیر قانونی طور پر بھارتی علاقے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کے جوانوں نے اٹاری واہگہ بارڈر پر ماہی گیروں کو پاکستانی رینجرز کے حوالے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.