ETV Bharat / bharat

Russia-Ukraine War: خارکیف کو فورا چھوڑ دیں، یوکرین میں بھارتی سفارت خانہ کی نئی ایڈوائزری

یوکرین میں بھارتی سفارت خانے نے ایک تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے تمام شہریوں سے خارکیف کو فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ Fresh Advisory of The Indian Embassy in Ukraine

indian embassy in ukraine asks indian citizens to leave kharkiv immediately
خارکیف کو فورا چھوڑ دیں، یوکرین میں بھارتی سفارت خانہ کی نئی ایڈوائزری
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 7:18 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 7:27 PM IST

یوکرین میں بھارتی سفارت خانے نے بدھ کے روز ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ Fresh Advisory of The Indian Embassy in Ukraine

جس میں یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے نے بھارتیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد خارکیف کو چھوڑ کر Pesochin، Babaye اور Bezlyudovka کے علاقوں کی جانب چلے جائیں۔

سفارتخانے نے کہا، "اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے خراب ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر انہیں فوری طور پر خارکیف کو چھوڑنا چاہیے اور کسی بی طرح سے انہیں آج یوکرینی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک مذکورہ بستیوں تک پہنچ جانا چاہیے،"۔

ایڈوائزری میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ جگہیں کہاں ہیں لیکن گوگل میپس کے مطابق یہ خارکیف کے مضافات میں دکھائی دیتی ہیں۔ یہ ایڈوائزری خارکیف میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان شدید لڑائی کے درمیان سامنے آئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ خارکیف کے نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں چوتھے سال کے میڈیکل کے طالب علم نوین شیکھرپا کا منگل کے روز شدید گولہ باری میں ہلاک ہوگیا تھا۔ جنگ زدہ ملک میں پھنسے ایک اور ہندوستانی طالب علم کی آج بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.